Saturday - 2018 مئی 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187318
Published : 18/5/2017 14:26

امام حسین(ع) کا راستہ عزت کا راستہ ہے:آیت اللہ نوری ہمدانی

آیت اللہ نوری ہمدانی نےکہا ہےکہ مکتب امام حسین علیہ السلام ھیھات منا الذلہ کا مکتب ہے اورموجود دنیا میں غیرشیعہ حکومتوں کےلیے یہ مکتب قابل قبول نہیں ہے۔

ولایت پورٹل:آیت اللہ نوری ہمدانی نے ۱۶مئی کو داغستان میں مقیم دوشیعہ مبلغین سے ملاقات کے دوران کہا ہےکہ جو افراد اہل بیت علیہم السلام کے معارف کی ترویج کے راستے پرگامزن ہیں وہ اللہ کے نزدیک بہت زیادہ اجروثواب رکھتے ہیں۔
انہوں نےمزید کہا ہے کہ شیعہ مظلوم ہیں،لہذا دیگرممالک میں شیعوں کو اس طرح دین اورثقافت کی تبلیغ کرنی چاہیے کہ حکومتیں ناراض نہ ہوں اوراپنے لیے کوئی مشکل پیدا نہ کریں۔
آیت اللہ نوری ہمدانی نےغیرشیعہ ممالک میں شیعہ ثقافت کو قبول نہ کرنےکے سبب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ ثقافت میں استبداد کے ساتھ جنگ اس مخالفت کا باعث بنی ہوئی ہے لہذا شیعوں کو بہت زیادہ احتیاط سےکام لینا چاہیے۔
شیعوں کےاس مرجع تقلید نےآخرمیں کہا ہےکہ مکتب امام حسین علیہ السلام ھیھات منا الذلۃ کا مکتب ہے اورموجودہ دنیا میں غیرشیعہ حکومتوں کے لیےیہ مکتب قابل قبول نہیں ہے۔
شبستان




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 مئی 26