Wed - 2018 مئی 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187319
Published : 18/5/2017 14:35

اسلامی انقلاب کی کامیابی کا راز ولایت فقیہ کی پیروی ہے: محمد رضا حبیبی

ایران کے صوبہ یزد میں عدلیہ کے سربراہ نے ولایت کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا انقلاب اسلامی کی کامیابی کا راز ولایت فقیہ کی پیروی ہے۔

ولایت پورٹل:صوبہ یزد کی عدلیہ کے سربراہ محمد رضا حبیبی نے کہا دنیا میں ہماری کامیابی کا راز ولایت فقیہ کی پیروی ہے اور جو کوئی ولایت فقیہ کے ہمراہ ہوگا وہ اہل نجات اور سربلند ہوگا۔
صوبہ یزد کی عدلیہ کے سربراہ نے کہا انقلاب اسلامی نے ولایت فقیہ کی پیروی کرتے ہوئے آج بہت زیادہ ترقی کی ہے،حبیبی نے مزید کہا اگر آج ہم ولایت فقیہ سے دور ہوجائی گے تو ہم بہت زیادہ نقصان اٹھائیں گے اور دشمن کی بھی کوشش ہے کہ وہ ہمیں ولایت فقیہ سے دور کردے۔
انہوں نے کہا انقلاب اسلامی چار دہائیاں مکمل کرنے والا ہے اور اس مدت میں ہم نے ولایت فقیہ کے آثار محسوس کئے ہیں۔
شبستان




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 مئی 23