Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187326
Published : 18/5/2017 15:41

مولانا مفتی خادم حسین صاحب

مولانا مرزا عبدالحسین صاحب لکھنوی کی وفات کے بعد ریاست خیرپور میں مفتی مقرر کئے گئے ،ایران و عراق کی زیارت سے بھی مشرف ہوئےایک کتاب بھی لکھی جس کا نام :الحق مع حیدر الکرار ہے۔

ولایت پورٹل:مولانا مفتی خادم حسین صاحب ڈیرہ اسماعیل خان صوبہ سرحد کے مشہور عالم،مبلغ اسلام،مقدس اور محترم بزرگ تھے،مولانا نے ابتدائی تعلیم مدرسہ عالیہ رام پور میں حاصل کی،اور مولوی فاضل کا امتحان دیکر سلطان المدارس لکھنؤ چلے گئے اور آیت اللہ سید محمد باقر صاحب،مولانا سید محمد ہادی صاحب اور دوسرے برجستہ علماء سے کسب فیض کیا اور سن ۱۹۲۱ء میں سلطان المدارس سے فارغ التحصیل ہوئے اور مدرسۃ الواعظین میں تربیت تبلیغ کے لئے چلے گئے،وہاں مولانا سبط حسن صاحب اور مولانا ابوالحسن صاحب سے فیضیاب ہوئے،مدرسۃ الواعظین نے آپ کو صوبہ سندھ کے لئے مبلغ متعین کیا،آپ نے خیرپور میں مرکز بنایا اور حمایت اسلام و تشیع میں عمر گذاری،قیام پاکستان اور وہاں پر مہاجرین کی آباد کاری میں انتھک کوششیں کیں۔
مولانا مرزا عبدالحسین صاحب لکھنوی کی وفات کے بعد ریاست خیرپور میں مفتی مقرر کئے گئے ،ایران و عراق کی زیارت سے بھی مشرف ہوئےایک کتاب بھی لکھی جس کا نام :الحق مع حیدر الکرار ہے۔
آپ کی وفات سن ۱۹۵۳ء میں ہوئی۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17