Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187334
Published : 20/5/2017 12:35

ایرانی الیکشن پر سعودی مفتی کی بڑبڑاہٹ،جمہوری نظام والے تمام مسلم ممالک کو بتایا کافر

سعودی مفتی نے کہا: سعودیہ میں سلامتی ہے اور یہاں خدا کی حکومت ہے، اور اس ملک کا حاکم صرف حرمین شریفین کا خادم ہے،انہوں نے مزید کہا:ڈیموکریسی مغربی لفظ ہے، جو صرف شیطانی راستہ ہے، مغربی ممالک کی حکومت باطل ہے، اور ہمیں اس کا مقابلہ کرنا چاہئے۔

ولایت پورٹل:سعودی مبلغ "صالح الفوزان” نے ایرانی حکومت کے اس ملک کے مسلمانوں پر کافروں کے طریقے سے حکومت کرنے پر اعتراض کیا ہے،انہوں نے سعودی اسلامی یونیورسٹی میں تقریر کرتے ہوئے کہا: ایرنی، کافروں کے طریقے سے اپنے سربراہ کو انتخاب کرتے ہیں اور ان کا الیکشن مغربیوں کی طرح ہے۔
انہوں نے کہا: سعودیہ میں سلامتی ہے اور یہاں خدا کی حکومت ہے، اور اس ملک کا حاکم صرف حرمین شریفین کا خادم ہے،انہوں نے مزید کہا:ڈیموکریسی مغربی لفظ ہے، جو صرف شیطانی راستہ ہے، مغربی ممالک کی حکومت باطل ہے، اور ہمیں اس کا مقابلہ کرنا چاہئے۔
الفوزان” نے مزید کہا: ایرانی حکومت ایک زرتشتی حکومت ہے، ووٹ کے ذریعے سے حکومت حاصل کرنا صحیح نہیں ہے، کیونکہ خدا کا قول ہے کہ "حکومت صرف خدا کے ہاتھ میں ہے” اور ایرانی اس کی مخالفت کرتے ہیں، اور اس پر فخر بھی کرتے ہیں، اور یہ صرف شیطانی وسوسے ہیں۔
ابلاغ





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22