Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187343
Published : 20/5/2017 15:56

مساجد مؤمنین کے بصیرتی و فکری مراکز

موجودہ دور میں سافٹ وارکا مقابلہ کرنے کے لیے اللہ کے گھر اہم ترین مراکز ہیں کہ جو اسلامی انقلاب کی تعلیمات کا احیاء کرکے ثقافتی یلغارکے مقابلے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،جبکہ دشمن کوشش کررہا ہےکہ ہماری مساجد متحرک اور فعال نہ ہوں لہذا ہمیں انہیں مزید فعال اورمتحرک بنانے کی بھرپورکوشش کرنی چاہیے،کیونکہ اللہ کے گھروں کے فعال ہونے سے بعض سماجی مشکلات اور برائیوں میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

ولایت پورٹل:اہل بیت(ع) ورلڈ اسمبلی کے جنرل سکریٹری  حجت الاسلام محمد حسن اختری نےمساجد میں مختلف افکار کےافراد کی موجودگی کے پیش نظر، مؤمنین کے درمیان تبادلہ خیال کو اللہ کےگھروں کا ایک کردار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد میں حاضرہونے کا ایک فائدہ مؤمنین کی بصیرت میں اضافہ ہے۔
حجۃ الاسلام محمد حسن اختری نے مسجد، بصیرت اورروشن خیالی کا مرکز کے عنوان سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہےکہ قرآنی آیات کے مطابق مساجد اللہ سے متعلق ہیں اور اللہ کے یہ گھر الہی امور انجام دینے کےمقامات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہےکہ مساجد میں لوگوں کی حاضری افراد کےایک دوسرے کے قریب آنے اور ان کے درمیان پیار و محبت کا باعث بنتی ہے۔
حجۃ الاسلام اختری نےکہا ہےکہ مختلف مناسبتوں سےمساجد میں مختلف پروگراموں کےانعقاد سے نظریات اور افکار روشن ہوتے ہیں اور لوگوں کی معلومات میں اضافہ ہوتا ہے، وہ اسلامی تعلیمات سے آگاہی حاصل کرتے ہیں کہ جو لوگوں کی بصیرت کا باعث بنتی ہے۔
انہوں نےمزید کہا ہےکہ قائد انقلاب اسلامی نے کئی مرتبہ فرمایا ہےکہ بسیج کے مراکز میں متعدد تعلیمی کلاسز میں اضافہ سے معاشرے اور افراد کی ترقی میں مدد کی جاسکتی ہے کیونکہ اس صورت میں مساجد اتحاد و وحدت،محبت اور علم ومعرفت میں اضافے کا مراکز بن جاتے ہیں۔
اہل بیت (ع) ورلڈ اسمبلی کے سیکرٹری نےکہا ہے کہ موجودہ دور میں سافٹ وارکا مقابلہ کرنے کے لیے اللہ کے گھر اہم ترین مراکز ہیں کہ جو اسلامی انقلاب کی تعلیمات کا احیاء کرکے ثقافتی یلغارکے مقابلے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
حجۃالاسلام اختری نےآخر میں کہا ہےکہ دشمن کوشش کررہا ہےکہ ہماری مساجد متحرک اور فعال نہ ہوں لہذا ہمیں انہیں مزید فعال اورمتحرک بنانے کی  بھرپورکوشش کرنی چاہیے،کیونکہ اللہ کے گھروں کے فعال ہونے سے بعض سماجی مشکلات اور برائیوں میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔
شبستان


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16