Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187358
Published : 20/5/2017 19:4

دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمارے ارادوں کو کمزور نہیں کرسکتی:حزب اللہ

حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا ہم شمع کی طرح جلتے رہیں گے اور جمہوریت ، آزادی کی حمایت کرتے رہیں گے۔


ولایت پورٹل:المنار چینل کی ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ حزب اللہ  کے  ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا :اگر پوری دنیا بھی مل ہمارے ارادوں کو کمزور کرنے کی کوشش کرے تب میں ہم میں ذرہ برابر بھی کمزوری نہیں آئے گی، ابھی مئی کی پچیس تاریخ آنے والی ہے اور یہی وہ تاریخ تھی جب لبنان کا جنوبی حصہ صہیونیوں سےآزاد ہوا تھا اور اسرائیل  کو بغیر کسی قید وشرط ذلیل وخوار ہوکر اس علاقہ سے جانا پڑا تھا اس کے بعد 2000ء کی جنگ میں صہیونیوں کی شکست نے تو علاقہ کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا اور آج ہماری ایسی نسل وجود میں آچکی ہے جو کسی بھی صورت میں شکست کھانے کے لیے تیار نہیں ہے  اور اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے منھ پر جوتا مارنے کا حوصلہ رکھتی ہے ،ہم اپنا دفاع کررہے ہیں لیکن امریکہ ہم پر دہشتگردی کا الزام لگا رہا ہے تو لگاتا رہے  ہمیں کو ئی فرق نہیں پڑنے والا۔
Irib.ir




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17