Saturday - 2018 August 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187359
Published : 21/5/2017 10:38

امریکی صدرکے دورہ سعودی عرب کے خلاف یمنیوں کا امڈا سیلاب

یمن کے عوام نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔

ولایت پورٹل:العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کے عوام نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے خلاف دارالحکومت صنعا میں احتاجی ریلی نکالی اور امریکہ اور سعودی عرب کے خلاف نعرے لگائے،مظاہرین نے کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جن پر علاقے میں امریکی اور سعودی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے۔
احتجاجی مظاہروں کی کال یمن کی اعلی انقلابی کونسل کی کمیٹی کے صدر محمد علی حوثی اور احتجاجی مظاہروں کو آرگنائز کرنے والی کمیٹی نے دی تھی ۔
یہ مظاہرہ کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر کیا گیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت سے مارچ 2015 میں یمن کے فراری صدرعبدربه منصورہادی کو دوبارہ اقتدار دلوانے کے بہانے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اب تک گیارہ ہزار سے زائد یمنی شہید اور لاکھوں یمنی زخمی اور اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 August 18