Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187361
Published : 21/5/2017 10:51

ایک رپورٹ:

ٹرمپ کی اہلیہ کا«اسلام میں خواتین کا کردار اور پردے کی اہمیت» پر خطاب متوقع!!!

ٹرمپ عالم اسلام کے حکمرانوں کو مذہب اسلام کے روشن پہلووں پر درس دینے کے لئے اپنے روحانی اور نورانی دورے پر سعودی عرب میں ہیں تاہم تاحال ان کی اہلیہ کے اسلام میں خواتین کے مقام اور پردے کی اہمیت پر خطاب دینے کی خبر کی تصدیق نہیں ہوئی۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب میں کل سے شروع ہونے والی اسلامک کانفرنس میں شرکت کیلئے اپنی اہلیہ، صاحبزادی اور داماد کے ساتھ ریاض کے دورے پر ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ اس موقع پر مسلم حکمرانوں سے اہم خطاب بھی کریں گے، جس میں ان کا موضوع "اسلام اور اس کے روشن پہلو" ہوگا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے دورے کے دوران ٹرمپ کے ہمراہ انکی اہلیہ میلانیا ٹرمپ اور صاحبزادی بھی موجود ہیں جس کی مناسبت سے سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دورہ سعودی عرب کے دوران امریکی خاتون اول میلانیا اور انکی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کیلئے ضروری نہیں کہ وہ سکارف پہنیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ "ہم میلانیا اور ایوانکا کو ہر انداز کے لباس میں خوش آمدید کہتے ہیں۔"
بہرحال اس دورے میں تشویش کی بات یہ ہے کہ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا تو سعودی عرب میں خواتین کی گول میز کانفرنس میں شریک ہوں گی جس کا موضوع خواتین کو درپیش معاشی مسائل کا حل ہوں گے لیکن تاحال ٹرمپ کی اہلیہ، فرسٹ لیڈی محترمہ میلانیا ٹرمپ کے حوالے سے اس خبر کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے کہ آیا وہ اسلام میں خواتین کے مقام اور پردے کی اہمیت پر خطاب کریں گی یا نہیں؟
امت مسلمہ کو آج جن مسائل کا سامنا ہے ان سے نبرد آزما ہونے کے لئے اسلام کے سنہری اصول تو ہم کو مولانا ٹرمپ سے سننے کو مل جائیں گے البتہ اگر ہماری اسلامی بہنیں خاتون اول کے ایمان افروز خطبے سے محروم رہ گئیں تو یہ ان کے ساتھ بڑی زیادتی ہوگی۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16