Sunday - 2018 Oct. 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187368
Published : 21/5/2017 15:55

عزم کی محکم چٹان ہونگے امام مہدی(عج) کے وزراء

اتنی وسیع دنیا کا انتظام سنبھالنا اتنا دشواراورسخت ہےکہ فقط الہی قیادت ، مہربان اورالہی نظام اورحاکمیت اسلام کا عقیدہ رکھنے والے مومن عہدیداروں کے ذریعے ہی جس کا کنٹرول کرنا ممکن ہے۔ امام زمانہ علیہ السلام مختلف علاقوں کا نظام چلانے کے لیے ایسے وزراء مقررکریں گے کہ جو جدوجہد اورعزم کا پیکر ہونگے۔


ولایت پورٹل:آیت اللہ نجم الدین طبسی نے اپنی کتاب(نشانہ ھایی از دولت موعود) لکھا ہے: اتنی وسیع دنیا کا انتظام سنبھالنا اتنا دشواراورسخت ہے کہ فقط الہی قیادت اورمہربان اور الہی نظام اورحاکمیت اسلام  کا عقیدہ رکھنے والے مؤمن عہدیداروں کے ذریعے ہی  جس کا کنٹرول کرنا ممکن ہے،امام زمانہ علیہ السلام مختلف علاقوں کا نظام چلانے کے لیے ایسے وزراء مقررفرمائیں گے کہ جو جدوجہد اور عزم کا سابقہ رکھتے ہیں اورتجربہ اور عمل کے میدان میں اپنی پائیداری اورعزم کا اظہارکریں گے۔
مضبوط اور قوی گورنرز صوبوں کےانتظامات سنبھالیں گےکہ جو اسلامی ملک کے مفادات اور اللہ تعالیٰ کی رضایت کے علاوہ کسی اور چیزکے بارے میں نہیں سوچیں گے،لہذا یہ بات واضح ہے کہ جو عہدیدار اس قسم کی خصوصیات کے مالک ہوں گے وہ دشواریوں اورمشکلات پرغلبہ پالیں گے اور سابقہ حکومتوں کی تخریب کاریوں کو کامیابی کے ساتھ آبادی میں تبدیل کریں گےاورصور تحال اتنی تبدیل ہوجائےگی کہ زندہ لوگ مرنے والوں کے دوبارہ زندہ کرنے کی آرزو کریں گے۔
حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف حکومت کو اس طرح منظم کریں گے اور لوگوں کی اس طرح تربیت کریں گےکہ لوگوں کےذہنوں سےظلم وستم کا لفظ نکل جائے گا اور روایات کی تعبیر کے مطابق پھرکوئی کسی پرظلم نہیں کرے گا،یہاں تک کہ حیوانات بھی ایک دوسرے پرظلم وستم کرنا چھوڑ دیں گے اوربھیڑ ،بھیڑیے ایک ساتھ اکٹھے رہیں گے،امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: اللہ کی قسم امام مہدی علیہ السلام کا عدل وانصاف اس طرح گھروں کے اندرداخل ہوجائے گا کہ جس طرح گرمی اورسردی داخل ہوتی ہے۔
شبستان


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Oct. 21