Wed - 2018 مئی 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187382
Published : 22/5/2017 15:58

غیبت اور ہماری ذمہ داریاں:

صراط مستقیم ؟

اس دنیا کی صراط امام ہیں کہ جن کی اطاعت کرنا واجب ہے، اس دنیا میں جس نے بھی ان کی معرفت حاصل کی اوروہ ان کے فرامین پرکاربند رہا تو وہ آخرت کی صراط سے گزرجائے گا کہ جو جہنم کے اوپرپل ہے۔

ولایت پورٹل:
ولایت پورٹل:مفضل بن عمرکہتے ہیں کہ میں نے امام جعفرصادق علیہ السلام سے پوچھا کہ صراط مستقیم کیا ہے؟ امام علیہ السلام نے فرمایا: صراط، اللہ تعالیٰ کی معرفت کی جانب ایک راستہ ہے اوروہ دو قسم کی ہے: ایک صراط دنیا میں ہے اورایک صراط آخرت میں ہے، دنیا کی صراط امام ہیں کہ جن کی اطاعت کرنا واجب ہےاس دنیا میں جس نے بھی ان کی معرفت حاصل کی اوروہ ان کے فرامین پرکاربند رہا تو وہ آخرت کے پل صراط سے تیزی سے گزرجائےگا کہ جو جہنم کے اوپرپل ہے اورجس نے اس دنیا میں اپنےامام کو نہ پہچانا تو آخرت کے پل صراط سے گزرتے وقت اس کے پاؤں لڑکھڑا جائیں گے اوروہ جہنم کی آگ میں گرجائے گا۔
اس کےعلاوہ حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام نے آیہ شریفہ«اهْدِنَا الصرَط الْمُستَقِیمَ» کی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا: صراط مستقیم امام کی معرفت اوران کے راستے کی درخواست کرنا ہے۔
شبستان



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 مئی 23