Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187385
Published : 22/5/2017 16:20

زندگی کا کمال حیاء و عفت

انسان کو کمال تک لے جانے والی خصوصیات میں سے ایک عفت اور حیا ہے؛ حیا کا مرتبہ پردہ کرنے سے زیادہ ہے اس لئے انسان کو چاہئے کہ اپنے قول اور فعل میں حیا کا خیال رکھیں۔

ولایت پورٹل:حرم امام رضا(ع) میں زائرین سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام محمد صادق باقری نے اسلامی طرز زندگی کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا امام جعفر صادق(ع) کی حدیث ہے کہ اگر انسان میں صداقت امانت داری حیا اور خوش اخلاقی جیسی 44 خصلتیں پائی جاتی ہوں تو وہ کمال کو حاصل کرلیتا ہے اگرچہ گناہوں میں غرق ہی کیوں نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا ائمہ معصومین(ع) اللہ کی طرف سے دنیا میں امانت دار ہیں،انہوں نے مزید کہا ہم زیارت امین اللہ میں پڑھتے ہیں کہ ہمارا سلام ہو معصوم اماموں(ع) پر جو اللہ کے امین ہیں اس زمین پر اور اللہ کی ساری امانتیں ان کے حوالے کردی گئی ہیں۔
حرم امام رضا(ع) کے خطیب نے مزید کہا انسان کو کمال تک لے جانے والی خصوصیات میں سے ایک عفت اور حیا ہے؛ حیا کا مرتبہ پردہ کرنے سے زیادہ ہے اس لئے انسان کو چاہئے کہ اپنے قول اور فعل میں حیا کا خیال رکھیں۔
شبستان



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17