Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187387
Published : 22/5/2017 18:31

مغربی دنیا نے خود اپنے ہاتھ سے عورت کو بے حیائی کی دلدل میں دھکیلا ہے:رہبر انقلاب

مغربی دنیا نے عورت کو بے حیائی کی دلدل میں ڈھکیل دیا،آج سے ساٹھ ستر برس قبل یوروپ کو مغربی ممالک میں عورتوں پر مردوں کا تسلط ہوتا تھا،چاہے وہ مرد خود اس کا شوہرہو یا پھر کسی کارخانہ یا کھیت کا مالک۔

ولایت پورٹل:آپ ذرا غورکیجئے کہ دنیائے مغرب اور یہی یوروپی ممالک جو آج حقوق نسواں کے مدعی ہیں(جن میں تقریباً سبھی جھوٹ ہے) وہاں تمام ہونے والی اسی صدی کی ابتدائی دھائیوں میں عورت تو نہ صرف یہ کہ ووٹ دینے کا حق نہ تھا، نہ صرف یہ کہ اسے اظہار رائے اور انتخاب کا حق نہ تھا بلکہ وہ اپنی ملکیت میں تصرف بھی نہیں کرسکتی تھی،عورت کو میراث میں ملنے والی دولت پر بھی اختیار نہ تھا۔اس کی دولت پر شوہر کا قبضہ ہوتا تھا۔
مغربی دنیا نے عورت کو بے حیائی کی دلدل میں ڈھکیل دیا،آج سے ساٹھ ستر برس قبل یوروپ کو مغربی ممالک میں عورتوں پر مردوں کا تسلط ہوتا تھا،چاہے وہ مرد خود اس کا شوہرہو یا پھر کسی کارخانہ یا کھیت کا مالک،متمدن معاشرے میں وہ اصل انسانی حقوق سے بھی محروم تھی،اسے نہ ووٹ دینے کا حق تھا، نہ جائداد کا اور نہ ہی معاملات کاپھر انہوں نے عورت کو اجتماعی سرگرمیوں اور کام کاج کی طرف کھینچا تاہم اس کی لغزش و انحراف کے سامان بھی فراہم کردیئے اور اسے سماج کے درمیان تنہا اور بے یار و مددگار چھوڑ دیا۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16