Sunday - 2019 January 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187409
Published : 23/5/2017 17:0

کعبہ کے کمائی ٹرمپ پر لٹائی

بن سلمان نے امریکی صدر کو سعودی عرب کی تاریخ کے سب سے مہنگے تحفے دیے ہیں جن میں سے صرف ایک ہیرےکی قیمت ایک ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

ولایت پورٹل: النشرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ بن سلمان نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو اتنے قیمتی تحائف دیے ہیں  جو اس ملک کی تاریخ میں کسی کو بھی نہیں دیے گئے تھے،ان تحفوں کی کچھ جھلکیاں قارئین کے سامنے پیش کی جاتی ہیں۔
۱۔ہیرا جس کی قیمت  ایک ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔
۲۔ خالص سونے کا بنا ہوا نایاب ریوالور جس پر ملک عبد العزیز کی تصویر بنی ہوئی ہے۔
۳۔تلوار جس میں پچیس کلو سے زیادہ سونا لگا ہوا ہے اور بہت ہی قیمتی ہیرے  جواہرات اور نایاب پتھر لگے ہوئے ہیں ، تلوار کی قیمت دو ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔
۴۔ ہیرے اور سونے سے بنی ہوئی پچیس گھڑیاں جن کی قمیت تقریباً دو ارب ڈالر ہے۔
۵۔ سونے سے کڑھی ہوئی ایک سو پچاس عربی عبائیں ۔
۶۔ریاض کی سب سے لمبی سڑک ٹرمپ کے نام کی جس کے شروع میں اس کا سونے سے بنا ہوا مجسمہ لگے گا اور یہ مجسمہ دنیا کا سب سے قیمتی مجسمہ ہوگا جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ انھوں نے ایران کے خلاف سعودی عرب کے موقف کی حمایت کی ہے۔
۷۔ہیرے،سونے اور یاقوت کا بنا ہوا ایک چھوٹا سا مجسمہ جو بالکل اسی طرح بنایا گیا ہے  جیسا امریکہ میں مجسمۂ آزادی ہے۔
۸۔ایک سو پچیس میٹر لمبی ایک سیاحتی کشتی جس کے اسّی کمرے اور بیس سلطنتی حصہ ہیں جن میں زیادہ تر سونے کے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی بادشاہ نے اصرار کیا ہے  یہ سب تحفے خاص ٹرمپ کے ہیں  اور وہی ان کے مالک ہیں نہ امریکی حکومت جو یہ امریکی میوزم میں رکھ دیے جائیں۔
جماران



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2019 January 20