Sunday - 2019 January 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187414
Published : 23/5/2017 18:23

عرب ممالک اپنے حقیقی دشمن کو نہ بھولیں:حماس

عرب ممالک کے سربراہوں کو صہیونیوں کے خطرہ کی طرف توجہ دینا چاہیے۔

ولایت پورٹل:المیادین کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے  کہا ہے کہ ریاض کانفرانس کو حقیقی اور عملی دہشتگردی کی طرف توجہ دینا چاہیے تھی ،ٹرمپ ہر اس ملک کے خلاف  لوگوں کو بھڑکاتا  ہے جو اسرائیل کے خلاف ہے ،عرب ممالک کے سربراہوں کو حقیقی دشمن یعنی اسرائیل کو بھولنا نہیں چاہیے ، فوزی نے اپنے فیس بک کے صفحہ پر ٹرمپ کے اس بیان کی  جس میں اس نے  حماس کو دہشتگرد تنظیم کہا تھا، کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ٹرمپ کے بیان میں صہیونیوں کی مکمل طرف داری کی گئی ہے  جبکہ صہیونی فلسطینیوں کا قتل عام کررہے ہیں اور انسانیت سوز مظالم انجام دے رہے ہیں ،یاد رہے ٹرمپ نے ریاض میں  جہاں داعش اور القاعدہ کو دہشتگرد تنظیمیں کہا وہیں حزب اللہ اور حماس کو بھی اسی زمرہ میں لا کر کھڑا کر دیا اور کہاکہ   اگران تنظیموں  کے خلاف کاراوائی نہیں ہوگی تو دہشتگردی پر قابو نہیں پایا جاسکے گا۔
امتداد




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2019 January 20