Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187416
Published : 23/5/2017 18:31

مولانا محمد جعفر حسن صاحب بدایونی

موصوف نے تیرہ مرتبہ حج کا شرف پایا اور گیارہ بار عراق و ایران کی زیارات سے مشرف ہوئے،آپ کی تبلیغ و تعلیم سے ہزاروں افراد نے فیض پایا،عمر بھر اخلاق و فقہ کی تعلیم دی ،نیز اپنی اولاد کو بھی خدمت دین کے لئے تیار کیا۔

ولایت پورٹل:مولانا شیخ محمد جعفر حسن خلف مولانا علی حسین خلف مولانا الطاف علی بدایونی محمد بن ابی بکر کی اولاد سے تھے،بدایوں کے قدیم علمی خانوادے کی حیثیت سے جانے پہچانے عالم تھے۔
مولانا جعفر حسن صاحب نے معاصر علماء سے علوم دین حاصل کرکے جناب شیخ مازندرانی و حسن آل یاسین سے اجازے لئے،برصغیر میں دینی خدمات انجام دیئے،آپ نے مساجد کی تعمیر ،مدارس کی تاسیس کے علاوہ علمی تصنیف و تالیف کرنے والوں کی ہمت افزائی کی اور مذہبی کتب چھاپنے کے لئے سید المطابع قائم کیا،اور اخبار الصادقین نامی اخبار نکالا،موصوف نے تیرہ مرتبہ حج کا شرف پایا اور گیارہ بار عراق و ایران کی زیارات سے مشرف ہوئے،آپ کی تبلیغ و تعلیم سے ہزاروں افراد نے فیض پایا،عمر بھر اخلاق و فقہ کی تعلیم دی ،نیز اپنی اولاد کو بھی خدمت دین کے لئے تیار کیا۔
وفات
مولانا نے دوسری شعبان المعظم بروز شنبہ سن ۱۳۳۲ ہجری کو ۷۴ برس کے سن میں قصبہ جلالی ضلع علی گڑھ یوپی میں رحلت فرمائی۔

مطلع


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21