Wed - 2019 January 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187442
Published : 25/5/2017 11:19

خطے میں تنازعات کا واحد حل تہران سے مذاکرات ہیں:کوفی عنان

اقوام متحده کے سابق سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اگر موجوده تنازعات کو ختم کرنا ہے تو لازم ہے کہ ٹرمپ ایران سے مذاکرات کرے۔

ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق اقوام متحده کے سابق سیکریٹری کوفی عنان نے «ایسوسیٹڈ پریس» سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کو ایران سے مذاکرات کرنے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران وہی ملک ہے جس نے 5+ 1سے مذاکرات کئے اور اب صدر روحانی کو دوباره منتخب کیا، اس کا مطلب یہ ہے کہ ایران مذاکرات کے لئے تیار ہے۔
کوفی عنان کا مزید کہنا ہے کہ اگر میرے بس میں ہوتا تو میں ٹرمپ کو ضرور بتاتا کہ ایران سے دشمنی نہ کرے، یہ صحیح نہیں ہے کہ ایران کو دہشتگردی کا حامی اور دشمن سمجها جائے۔
اگر تنازعہ ختم کرنا ہے تو اس کا واحد راستہ تہران سے بات کرنا ہے۔
کوفی عنان نے یہ بهی کہا کہ ٹرمپ ایران کے ایٹمی معاہدے پر قائم رہے اور اس سے مذاکرات کا دروازه بند نہ کرے۔
انهوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ جب ٹرمپ شمالی کوریا کے ساتھ ملاقات کرنے کو تیار ہے تو ایران کے ساتھ کیوں نہیں؟؟
واضح رہے کہ ٹرمپ نے سعودی عرب کے دورے میں ایران کے خلاف بہت سخت بیان دیتے ہوئے اسے دہشتگردی کا حامی قرار دیا تھا۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 23