Sunday - 2019 January 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187456
Published : 25/5/2017 16:17

اصل کیمیا گری

جو اللہ سے ڈرے تو وہ اس کے لئے نجات کا راستہ پیدا کردیتا ہے اور اسے ایسی راہ سے روزی دیتا ہے جو اس کے شان و گمان میں بھی نہ ہو اور جو اللہ پر بھروسا کرے تو وہ اس کے لئے کافی ہے،یقیناً اللہ اپنے امر کا پورا کرنے والا ہے اللہ نے ہرچیز کے لئے ایک مقدار مقرر کی ہے۔

ولایت پورٹل:
آیت اللہ العظمی سید موسی شبیری زنجانی فرماتے ہیں:حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے میرے والد کے ہمراہ صحن حرم امام رضا علیہ السلام میں عارف باللہ اور سالک الی اللہ الحاج شیخ حسن علی نخودکی رحمۃ اللہ علیہ سے ملاقات کی۔
امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی عمر اس وقت تیس چالیس سال کے درمیان رہی ہوگی، سلام و جواب کے بعد امام خمینی(رح) نے عارف واصل مرحوم شیخ نخودکی سے کہا:میں آپ کا تھوڑا سا وقت لینا چاہتا ہوں اور پھر امام خمینی شیخ نخودکی رحمۃ اللہ علیہ سے مخاطب ہوکر امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: میں آپ کو امام رضا(ع) کی قسم دیتا ہوں اگر واقعی آپ کے پاس علم کیمیا ہے تو ہمیں بھی دے دیجئے!شیخ حسن علی نخودکی نے فرمایا: اگر ہم آپ کو  کیمیاگری کا علم دے دیں اور آپ دشت و دمن اور کوہ و صحرا کو سونے میں تبدیل کرنا شروع کردیں تو کیا ہوگا؟ پہلے آپ وعدہ کریں کہ اس کا بجا طور پر ہی استعمال کریں گے، اس کی حفاظت کریں گے اور ہرجگہ بروئے کار نہیں لائیں گے؟ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ جو بچپن اور نوجوانی سے ہی سچائی کا پیکر تھے،تھوڑی دیر تک سوچنے کے بعد کہا : نہیں! میں ایسا وعدہ نہیں کرسکتا،شیخ نخودکی رحمۃ اللہ علیہ نے جب امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی یہ بات سنی تو فرمایا: آپ علم کیمیا کی حفاظت نہیں کرسکتے تو میں کیمیاگری سے بھی ایک بہتر نسخہ آپ کو دیتا ہوں اس سے استفادہ کیجئے جو کچھ یوں ہے:
۱۔واجب نمازوں کے بعد ایک بار آیۃ الکرسی کو ھو العلیّ العظیم تک پڑھئے۔
۲۔اس کے بعد تسبیحات حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا بجا لائیے۔
۳۔تین بار صلوات: اللّھم صل علی محمد و آل محمد۔
۴۔تین مرتبہ یہ آیت تلاوت کیجئے:«و من یتّق اللہ یجعل لّه مخرجا و یرزقه من حیث لا یحتسب و من یتوکّل علی اللہ فهو حسبه انّ اللّه بالغ امرہ قد جعل اللہ لکلّ شیء قدرا»۔(سورۂ طلاق:2 اور 3 )۔
ترجمہ:اور جو اللہ سے ڈرے تو وہ اس کے لئے نجات کا راستہ پیدا کردیتا ہے اور اسے ایسی راہ سے روزی دیتا ہے جو اس کے شان و گمان میں بھی نہ ہو اور جو اللہ پر بھروسا کرے تو وہ اس کے لئے کافی ہے،یقیناً اللہ اپنے امر کا پورا کرنے والا ہے اللہ نے ہرچیز کے لئے ایک مقدار مقرر کی ہے۔
حاج شیخ حسن علی نخودکی رحمۃ اللہ علیہ نے اس کے بعد فرمایا:یہ وظیفہ نماز واجب کے بعد کیمیا کا کام کرتا ہے بلکہ علم کیمیا سے بہتر ہے۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2019 January 20