Monday - 2018 August 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187503
Published : 28/5/2017 15:7

علماء کی ذمہ داری اسلامی طرز زندگی کی ترویج کرنا ہے: آیت اللہ رسولی محلاتی

ہاوسنگ سکیم میں نمائندہ ولی فقیہ نے اس مطلب کہ اسلامی طرز زندگی کی ترویج کی غرض سے ائمہ اطہارعلیہم السلام کو آئیڈل قراردینا بہت زیادہ مؤثرہے،کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہےکہ اچھےاخلاق کے ذریعےمحبوبیت حاصل ہوتی ہے۔

ولایت پورٹل:ہاوسنگ فاونڈیشن میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ رسولی محلاتی نے ۲۵مئی کو  ماہ مبارک رمضان کی آمد کی مناسب سے رشت میں علماء اورطلباء کےعظیم اجتماع سےخطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ علماء کی ایک اہم ذمہ داری اسلامی طرز زندگی کی ترویج کرنا ہے۔
انہوں نےمزید کہا ہےکہ دشمن اسلامی انقلاب اورنظام کی اقدارپرحملے کررہے ہیں لہذا آئمہ اطہار علیہم السلام اور امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے اخلاقی فضائل سے استفادہ کرتے ہوئے معاشرے میں مؤثر کردار ادا کیا جاسکتا ہے۔
آیت اللہ رسولی محلاتی نے فرمایا:ہمارا قول و فعل اس طرح کا ہونا چاہیئے کہ لوگ ہم پر اعتماد  کریں،اورجب ایک دینی مبلغ اپنے قول اور فعل میں سچا ہوتا ہے تو معاشرے میں اس کی محبوبیت میں اضافہ ہوتا ہے۔
انہوں نےامام خمینی(رح)کی اخلاقی خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ اپنے کہی ہوئی باتوں پرعمل، اچھا اخلاق اورسب سے محبت اور الفت امام خمینی(رح) کی نمایاں خصوصیات تھیں کہ جو معاشرے اور عالم اسلام میں ان کی محبوبیت کا سبب بنی تھیں۔
ہاوسنگ فاونڈیشن میں نمائندہ ولی فقیہ نےآخرمیں کہا ہےکہ ایک کامیاب عالم دین کی ایک اور خصوصیت عمل صالح ہے۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 August 20