Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187506
Published : 28/5/2017 15:36

رمضان المبارک رہبر انقلاب کی نظر میں:

ماہ رمضان،خدا سے انسیت وقربت کی بہار کا مہینہ ہے:رہبر انقلاب

اگر ہم غور کریں تو یہ سمجھ میں آئے گا کہ ہماری اس قدر پیشرفت و ترقی اور اچھے عمل کی کہ جس سے ہم راضی ہیں، اسی پہلو کی فراہمی نے ضمانت فراہم کی ہے اور یہی امر اس کا موجب بنا ہے اور جہاں کہیں بھی ہمیں چوٹ پہنچی ہے اسی پہلو میں کمزوری کے سبب تھا۔

ولایت پورٹل:اتفاق ہے کہ اس برس فطرت کی بہار، دعا و قرآن کی بہار کے ساتھ آئی ہے، کچھ دنوں بعد رمضان المبارک کا آغاز ہوجائے گا جو تعمیر نو اور انسانوں کی تعمیر نفس کے ساتھ ہی خدا کے ساتھ الفت و انسیت کی بہارکا مہینہ ہے، کیا اس پہلو سے غافل رہا جاسکتا ہے؟ساری غلطیاں اور بھول چوک اسی پہلو پر توجہ مبذول نہ کرنے کی وجہ سے ہیں، وہ (مرد جری) کہ جس کا دل خدا کے نور معرفت و ہدایت سے منور تھا کہ جس کا ایک اشارہ ہماری قوم اور ہمارے نیز پوری دنیا میں عاشقان اسلام کے لئے راہ گشا اور راہنما تھا، وہ ہمارے مرحوم امام تھے اوروہ اس وجہ سے تھا کہ خدا سے ان کا رابطہ محفوظ و قائم تھا۔
دنیا کے انقلابات، حکومتوں، اداروں اور ریاست و قیادت میں تب عیوب و نقائص وجود میں آتے ہیں اور وہ انحراف کا شکار ہوجاتے ہیں جب معنویت اور خدا سے ارتباط و اتصال کا پہلو تغافل کی بھینٹ چڑھ جاتا ہے، اگر ہم غور کریں تو یہ سمجھ میں آئے گا کہ ہماری اس قدر پیشرفت و ترقی اور اچھے عمل کی کہ جس سے ہم راضی ہیں، اسی پہلو کی فراہمی نے ضمانت فراہم کی ہے اور یہی امر اس کا موجب بنا ہے اور جہاں کہیں بھی ہمیں چوٹ پہنچی ہے اسی پہلو میں کمزوری کے سبب تھا۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15