Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187521
Published : 28/5/2017 17:45

روحانی مقامات اور انسانی کمالات کے حصول میں عورت مرد دونوں برابر ہیں:رہبر انقلاب

اسلام، ایمان، قنوت، صداقت، صبر، خشوع وغیرہ وغیرہ۔۔۔ مرد اور عورت اس میدان میں کاندھے سے کاندھا ملا کر آگے بڑھتے ہیں،لہٰذا آیت نے دونوں کا ذکر کیا ہے،مرد نوازی کے اس بت کو جسے عصر جاہلیت میں صرف مردوں کے ذریعہ ہی نہیں بلکہ عورتوں کے ذریعہ بھی پوجا جاتاتھا، ان آیات میں دین اسلام نے توڑ کر رکھ دیا،اسی طرح اسلام نے سیاسی و سماجی میدان میں بھی عورتوں کی بیعت کو ایک لازم اور زندہ امر کی صورت میں متعارف کرایا ہے۔

ولایت پورٹل:روحانی میدان میں، خواتین راہ کمال کو طے کرنے میں پیش پیش نظر آتی ہیں،قرآن مجید میں ایمان و اسلام، صبر و صدق اور انسانی و اسلامی و روحانی اقدار کے حصول میں سعی و کوشش کے سلسلہ میں ارشاد ہوتا ہے:«اِنَّ الْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْقَانِتِیْنَ وَ الْقَانِتَاتِ وَالصَّادِقِیْنَ وَالصَّادِقَاتِ وَالصَّابِرِیْنَ وَالصَّابِرَاتِ»۔
اس آیۂ کریمہ میں دس روحانی اقدار کا تذکرہ آیا ہے،اسلام، ایمان، قنوت، صداقت، صبر، خشوع وغیرہ وغیرہ۔۔۔ مرد اور عورت اس میدان میں کاندھے سے کاندھا ملا کر آگے بڑھتے ہیں،لہٰذا آیت نے دونوں کا ذکر کیا ہے،مرد نوازی کے اس بت کو جسے عصر جاہلیت میں صرف مردوں کے ذریعہ ہی نہیں بلکہ عورتوں کے ذریعہ بھی پوجا جاتاتھا، ان آیات میں دین اسلام نے توڑ کر رکھ دیا،اسی طرح اسلام نے سیاسی و سماجی میدان میں بھی عورتوں کی بیعت کو ایک لازم اور زندہ امر کی صورت میں متعارف کرایا ہے۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15