Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187526
Published : 29/5/2017 11:30

برطانیہ و امریکہ پر مزید اعتماد حماقت کے مترادف ہے:انجیلا مرکل

جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نےامریکہ اور برطانیہ کو ناقابل اعتماد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ کو اب اپنے فیصلے خود کرنا ہوں گے۔

ولایت پورٹل:اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے  امریکہ اور برطانیہ کو ناقابل اعتماد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ کو اب اپنے فیصلے خود کرنے ہوں گے،جرمن شہر میونخ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جرمن چانسلر نے کہا کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے بریگزٹ اور ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد سے امریکہ اور برطانیہ یورپ کے قابل اعتماد ساتھی نہیں رہے،یورپ کو اب اپنے فیصلے خود کرتے ہوئے اپنی قسمت کو اپنے ہاتھوں میں لینا ہو گا کیونکہ اب دوسرے ممالک پر انحصار کا وقت گزر گیا۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15