Monday - 2018 June 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187527
Published : 29/5/2017 11:43

امریکی اتحاد میں بوکھلاہٹ،شمالی کوریا کا تین ہفتوں میں تیسرا کامیاب میزائل تجربہ

شمالی کوریا نے امریکہ کی دھمکیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تین ہفتوں میں تیسرا کامیاب میزائل تجربہ کیاہے جس پرجنوبی کوریا اور جاپان نے شدید احتجاج کیا ہے۔

ولایت پورٹل:رائرٹز کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے امریکہ کی دھمکیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تین ہفتوں میں تیسرا کامیاب میزائل تجربہ کیا ہے جس پرجنوبی کوریا اور جاپان نے شدید احتجاج کیا ہے، اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے تین ہفتوں میں تین میزائل تجربہ کئے ہیں، کامیاب میزائل تجربے پر جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ سکڈ میزائل سمندر میں گرنے سے پہلے 450 کلومیٹر دور تک گیا جبکہ جاپان کا کہنا ہے کہ میزائل ان کے اکنامک زون میں ہی گرا ہے۔
جاپانی وزیراعظم ابی شینزو نے میزائل تجربے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے پاس مختلف رینج کے 1ہزار میزائل ہیں لیکن ان کے پاس  کوئی ایسا میزائیل سسٹم نہیں کہ جو امریکہ کو نشانہ بنا سکے۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 June 18