Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187545
Published : 29/5/2017 16:5

مسئلہ ٔ فلسطین پر توجہ نہ دینا ریاض کانفرانس کی ناکامی کی سب سے بڑی دلیل

عالم اسلام کے بنیادی ترین مسئلہ فلسطین کاز پر توجہ نہ دینا عربی ۔امریکی کانفرانس کے رسوا اور بے اعتبار ہونے کی سب سے بڑی دلیل ہے۔


ولایت پورٹل:جماعت اسلامی پاکستان کے سکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے آج ایرنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:ریاض میں ہونے والی عربی۔غربی کانفرانس میں سب کی یہی کوشش تھی کہ کسی طرح امریکی صدر ٹرپ کو خوش کیا جائے کسی کو بھی فلسطین کے مظلوم اور بے گناہ بچوں کے بہتے ہوئے آنسوؤں کی کوئی پرواہ نہیں تھی ،اس کانفرانس میں جتنے ممالک کے سربروہوں نے شرکت کی  ان سب کا مقصد واشنگٹن کی پالیسیوں کے پیچھے چلنا تھا لہذا ایسے اجلاس سے کیا توقع کی جاسکتی ہے جس کے تمام پروگرام پہلے سے طے شدہ تھے اور اس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف زہر اگلا گیا لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی جب کہ سب اسلامی ممالک کو ٹرمپ کی باتوں کا منھ توڑ جواب دینا چاہیے تھا لیکن کیا کیا جائے اگر ایسا کرتے تو وہ ناراض ہوجاتا۔
ایرنا




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24