Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187562
Published : 30/5/2017 14:9

رمضان،مناجات و دعاؤں کا مہینہ ہے

اس مہینے کی تین اہم خصوصیات ہیں: ۱۔ روزے رکھنا۔ ۲۔ اللہ تعالیٰ سے زیادہ سے زیادہ ارتباط قائم کرنا۔۳۔ تیسری خصوصیات یہ ہے کہ یہ مہینہ بارہویں امام علیہ السلام کےانتظارکا مہینہ ہے،ہمیں نصیحت کی گئی ہے کہ اس مہینے میں اللہ تعالیٰ سے روزے رکھنے، تلاوت قرآن کرنے کی توفیق طلب کرنے کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرنی چاہیئے کہ وہ ہمیں امام زمانہ علیہ السلام کے حقیقی منتظرین میں سے قراردے۔

ولایت پورٹل:حوزہ اوریونیورسٹی کےاستاد حجۃ الاسلام سید مجتبیٰ معنوی نے دعائے افتتاح کی اہمیت کے بارے میں کہا ہے کہ اس بات کے پیش نظر کہ ماہ مبارک رمضان دعا اور مناجات کا مہینہ ہے لہذا ہمیں معصومین علیہ السلام بالخصوص امام زمانہ علیہ السلام کی جانب سے نقل ہونے والی دعاؤں پرزیادہ سے زیادہ توجہ دینی چاہیئے اور اس طرح ہمیں اپنے رب کے ساتھ رابطوں کو  مزید مستحکم  کرنا چاہیئے۔
انہوں نے  یہ بھی کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سورہ مبارکہ فرقان کی آیت نمبر۷۷ میں فرماتا ہے: (قُلْ ما يَعْبَؤُا بِکُمْ رَبِّي لَوْ لا دُعاؤُکُمْ فَقَدْ کَذَّبْتُمْ فَسَوْفَ يَکُونُ لِزاماً)۔ کہہ دیجیے اگرتمہاری دعائیں نہ ہوتیں تو میرا پروردگار تمہاری پرواہ نہ کرتا۔ ۔ ۔) اس آیت مجیدہ کی بنا پر اگر ہم اہل دعا نہ ہوں تو اللہ تعالیٰ ہماری پرواہ نہیں کرے گا۔
حجۃ الاسلام معنوی نےماہ مبارک رمضان کی خصوصیات کی طرف اشارہ کرتےہوئےکہا ہے کہ اس مہینے کی تین اہم خصوصیات ہیں: ۱۔ روزے رکھنا۔ ۲۔ اللہ تعالیٰ سے زیادہ سے زیادہ ارتباط قائم کرنا۔۳۔ تیسری خصوصیات یہ ہے کہ یہ مہینہ بارہویں امام علیہ السلام کےانتظارکا مہینہ ہے،ہمیں نصیحت کی گئی ہے کہ اس مہینے میں اللہ تعالیٰ سے روزے رکھنے، تلاوت قرآن کرنے کی توفیق طلب کرنے کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرنی چاہیئے کہ وہ ہمیں امام زمانہ علیہ السلام کے حقیقی منتظرین میں سے قراردے۔
اگرہم امام علیہ السلام کے حقیقی منتظرین بننا چاہتے ہیں تو اس کا بہترین راستہ یہ ہے کہ ہمیں بہترین دعا کرنی چاہیئے کہ جو ایک انسان کامل سے ہم تک پہنچی ہے اور وہ مشہور دعا، دعائے افتتاح ہےکہ جو امام زمانہ علیہ السلام سے نقل ہوئی ہے۔
انہوں نے آخرمیں کہا ہےکہ شیخ طوسی کی کتاب (مصباح المتھجد)، سید بن طاووس کی کتاب (اقبال الاعمال)، کفعمی کی کتاب( مصباح)، علامہ مجلسی کی کتابیں(بلد الامین) اور(زاد المعاد) اورآخرکار شیخ عباس قمی کی کتاب( مفاتیح الجنان ) میں یہ دعا نقل ہوئی ہے اور امام زمانہ علیہ السلام کے نائب محمد بن عثمان امری کےذریہ یہ دعا ہم تک پہنچی ہے۔
شبستان


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23