Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187564
Published : 30/5/2017 14:27

ماہ رمضان،روح کی طہارت و علاج کا مکمل نسخہ

انسان اپنے گناہوں کے ذریعے اپنی روح کو عذاب دیتا ہے چونکہ گناہ انسان کی روح کو بیمارکردیتے ہیں،عمل صالح روح کی غذا ہے اور اگرکوئی نماز پڑھنے اورروزہ رکھنے کا حوصلہ نہ رکھتا ہو تو اس کی روح بیمارہے اور وہ اچھی غذا کھانے کی صلاحیت نہیں رکھتا ، جس شخص کو اللہ تعالیٰ سے مناجات کرنے میں لذت محسوس نہیں ہوتی اس کی روح بیمار ہے اور وہ درحقیقت ایک قسم کے عذاب میں مبتلاء ہے۔

ولایت پورٹل:حوزہ علمیہ کےاستاد حجۃالاسلام والمسلمین قائمی نے دو رمضان المبارک کو آیت اللہ حق شناس امام بارگاہ میں اس مقدس مہینے کی مناسبت سے اپنے درس میں کہا ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نظرمیں پیٹ، زبان اور دل کا روزہ ہونا چاہیئے،انسان کے علاج کے دوحصے ہیں ایک پرہیزکرنا اوردوسرا دوائی سے استفادہ کرنا،یعنی بیماری کی صورت میں ڈاکٹرس دو مطالب پرعمل کرنے کا مشورہ دیتا ہے۔
انہوں نےمزید کہا ہےکہ روحانی بیماریوں کےعلاج کے لیے بھی اسی طرح عمل کرنا چاہیئے یعنی روحانی بیماری کےعلاج کے لیے پہلے کچھ اعمال سے اجتناب کرنا چاہیئے،غلط اور نادرست عمل روح کو خراب کردیتا ہے جس طرح کہ فاسد اور    خراب غذا بدن کو خراب کردیتی ہے،افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہم روح اور اسے سالم رکھنے میں سستی سےکام لیتے ہیں۔
حجۃ الاسلام قائمی نےکہا ہے کہ قرآن کریم میں روح کی غذا کی طرف اشارہ کیا گیا ہے، انسان کے اعمال درحقیقت روح کی غذا ہے، مثال کے طورپرکہتے ہیں کہ غیبت نہ کرو کیونکہ یہ عمل اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانے کے مترادف ہے، یہ غذا انسان کی روح پراثر انداز ہوتی ہے۔
انہوں نےمزید کہا ہے کہ انسان اپنے گناہوں کے ذریعے اپنی روح کو عذاب دیتا ہے چونکہ گناہ انسان کی روح کو بیمارکردیتے ہیں،عمل صالح روح کی غذا ہے اور اگرکوئی نماز پڑھنے اورروزہ رکھنے کا حوصلہ نہ رکھتا ہو تو اس کی روح بیمارہے اور وہ اچھی غذا کھانے کی صلاحیت نہیں رکھتا ، جس شخص کو  اللہ تعالیٰ سے مناجات کرنے  میں لذت  محسوس نہیں  ہوتی اس کی روح بیمار ہے اور وہ درحقیقت ایک قسم کے عذاب میں مبتلاء ہے ،چونکہ جو روح بیمار ہوجاتی ہے وہ پہلے مرحلے میں اپنے رب سے مناجات کا شوق کھو بیٹھتی ہے،پھر اس کے مزاج میں نفرت پیدا ہوجاتی ہے اس طرح یہ چیزیں انسان کی روح کو مردہ بنا دیتے ہیں۔
انہوں نے آخرمیں امام حسین علیہ السلام کے لیے گریہ کرنے کے فوائد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید الشہدا علیہ السلام کے لیے گریہ کرنے کے بہت زیادہ فوائد ہیں،ان میں سے ایک یہ ہے کہ اس سے انسان کی روح زندہ اور ضمیر پاک ہوجاتا ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19