Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187573
Published : 30/5/2017 16:36

سخت گرمی میں روزے، طبی ماہرین کی خصوصی ہدایت

سحری میں پانی ،دہی، دودھ ،لسی اور کھیرے کا استعمال پیاس کی شدت میں کمی کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ روزے میں باہر نکلنا ضروری ہو تو گرمی کی سختی سے بچنے کے لیے چھتری کا استعمال کریں ، غیر ضروری طور پر دن میں گھر سے باہر نہ نکلیں،افطار کے وقت ٹھنڈے مشروبات پانی، پھل جس میں آم ،کیلا،خوبانی ،خربوزے کا زیادہ استعمال کریں تاکہ جسم کو تقویت بھی پہنچے۔

ولایت پورٹل:سخت گرمی میں روزے رکھنے کے دوران طبی ماہرین نے خصوصی تدابیر کی نصیحت کی ہے، طبی ماہرین کے مطابق سخت گرم موسم میں سحری کے لیے ایسی غذاﺅں کا استعمال کیا جانا چاہیے جو دیر تک توانائی فراہم کریں، ڈاکٹر عامر حسین کا کہنا ہے کہ دلیا ،انڈے ، کھجوریں،سوکھی خوبانی،فروٹ سلاد اور سبزیوں کا استعمال روزہ داروں کو دن بھرتوانا رکھتا ہے،گرم موسم میں پیاس لگتی ہے، اس کے لیے سحری میں پانی ،دہی، دودھ ،لسی اور کھیرے کا استعمال پیاس کی شدت میں کمی کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ روزے میں باہر نکلنا ضروری ہو تو گرمی کی سختی سے بچنے کے لیے چھتری کا استعمال کریں ، غیر ضروری طور پر دن میں گھر سے باہر نہ نکلیں،افطار کے وقت ٹھنڈے مشروبات پانی، پھل جس میں آم ،کیلا،خوبانی ،خربوزے کا زیادہ استعمال کریں تاکہ جسم کو تقویت بھی پہنچے اور پانی کی کمی بھی پوری ہو، چھولے، چنے اور پھلیوں کا استعمال کریں تاکہ طاقت ملے، تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں۔
etemaaddaily


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15