Monday - 2018 August 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187586
Published : 31/5/2017 13:29

قرآن کریم اخلاقی فضائل کا مکمل آئینہ

آج کا معاشرہ قرآن کریم کی مدد سے اپنے درمیان اخلاقی بنیادوں کو پھیلا سکتا ہے اور نتیجے میں تمام سماجی مشکلات حل ہوسکتی ہیں۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت و ہدایت اسلامی سید رضا صالحی امیری نے تہران میں قرآن کریم سے متعلق پچیسویں بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم اخلاقی فضائل کا مکمل آئینہ ہے اور اخلاقی فضائل و اقدار کی ترویج کے لئے معاشرے میں قرآنی تعلیمات ہمیشہ جاری رہنی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ قرآن کریم سے انس اور اس کے مفاہیم پر عمل کرنے سے صداقت و سچائی کا رواج بڑھتا ہے اور انسان دوستی کے جذبہ میں اضافہ ہوتا ہے اور ساتھ ہی غریبوں اور محتاجوں کی خبر گیری پرزیادہ توجہ دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرآن اورعترت کی تعلیمات کے زیرسایہ معاشرے اور لوگوں میں اخلاقیات عام ہوجاتے ہیں، ایران کے وزیرثقافت نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اخلاقی معاشرے میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہوتی کہا کہ قرآن کریم منصفانہ بات چیت کے محور پر تمام انسانوں کے لئے حق و انصاف اور مساوات پر تاکید کرتاہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کا معاشرہ قرآن کریم کی مدد سے اپنے درمیان  اخلاقی بنیادوں کو پھیلا سکتا ہے اور نتیجے میں تمام سماجی مشکلات حل ہوسکتی ہیں۔

شبشتان


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 August 20