Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187588
Published : 31/5/2017 14:12

اسلامی تعلیمات میں مغربی کلچر کی کوئی گنجائش نہیں ہے: آیت اللہ محی الدین شیرازی

انہوں نے کہا:بعض افراد اسلامی تعلیمات میں مغربی کلچر کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ اسلامی تعلیمات میں مغربی کلچر کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ولایت پورٹل:مجلس خبرگان کے سابق رکن آیت اللہ محی الدین حائری شیرازی نے رمضان المبارک کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا علم و دانش کا نتیجہ بہشت ہے اور جہالت و نادانی سے انسان جہنم کا ایندھن بن جاتا ہے کیونکہ علم انسان کو حق کے نزدیک اور جہالت و نادانی حق سے دور کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اعمال جو علم و آگاہی کے ساتھ انجام دئیے جائیں وہ افراط و تفریط سے پاک ہوتے ہیں،انہوں نے شیطان کی چھ ہزار سال پر محیط عبادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ عبادت غارت ہوگئی اور خود راندہ درگاہ الہی ہوا کیونکہ اس کی عبادت علم و آگاہی پر مشتمل نہ تھی۔
آیت اللہ شیرازی نے کہا عہد حاضر میں بھی شجرہ خبیثہ داعش و تکفیری گروہوں کی شکل میں موجود ہے۔
مجلس خبرگان کے سابق رکن نے کہا بعض افراد اسلامی تعلیمات میں مغربی کلچر کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ اسلامی تعلیمات میں مغربی کلچر کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
آیت اللہ حائری شیرازی نے کہا رمضان المبارک الہی مہینہ ہے اس میں خودسازی کے ذریعہ خداوندعالم کا قرب حاصل کیا جاسکتا ہے۔
شبستان


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11