ولایت پورٹل: داعش کے کارخانہ سے صادر ہونے والے فتوے:
۱۔شامی اور عراقی فوج سے لڑنے والے جوان روزہ نہ رکھیں تا کہ انھیں لڑنے میں کوئی دشواری نہ ہو۔
۲۔جو داعش میں شامل نہیں ہے اس کا روزہ باطل ہے اور اس پر منافق ہونے کی حد جاری کی جائے گی۔
۳۔رمضان میں عورتوں کے لیے دن میں گھر سے باہر نکلنا حرام ہے اس لیے کہ مسلمانوں کے بہکنے کا سبب بنتاہے۔
۴۔اگر کوئی عورت باہر جانا چاہتی ہے تو مغرب کے بعد گھر سے نکلے گی وہ بھی اپنی کسی محرم کے ساتھ ورنہ اگر نامحرم کے ساتھ باہر جائے گی تو دونوں پر زنا کی حد جاری کی جائے گی۔
۵۔رمضان المبارک کے ختم ہونے سے دس دن پہلے تمام دکانوں کا بندکرنا واجب ہے اور ان دس دنوں میں کسی بھی طرح کی خرید وفروخت کرنا حرام ہے تاکہ لوگوں کو اعتکاف کے لیے مجبور کیا جاسکے۔
۶۔نائی کی دکانوں کا بند کرنا واجب اور بال کٹوانان حرام
۷۔کاسمیٹک کی دکانوں پر سائن بورڈ لگنا حرام
۸۔میک اپ کرنا حرام
۹۔بالوں کو ڈائی کرنا حرام
۱۰۔عورتوں کے لیے موبائل فون کا استعمال حرام
تیتربرتر