Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187612
Published : 1/6/2017 11:15

ذاکر نائیک کی ملیشین شہریت کیلئے درخواست

ذاکر نائیک نے سعودی عرب کی شہریت پانے کے بعد ملائیشیا کی شہریت کیلئے درخواست دیدی ہے،ذرائع کے مطابق بھارت کو سنگین الزامات میں مطلوب ہونے کے باعث ملیشین حکومت نے ابھی تک ان کی درخواست پر کوئی نظر ثانی نہیں کی ہے تاہم ذاکر نائیک کو مستقل رہائش اختیار کرنے کی اجازت دی جا چکی ہے۔

ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق بھارت کو سنگین الزامات اور مقدمات میں مطلوب ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملائیشیا کی شہریت کیلئے درخواست دائر کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کو سنگین الزامات میں مطلوب ہونے کے باعث ملیشین حکومت نے ابھی تک ان کی درخواست پر کوئی نظر ثانی نہیں کی ہے تاہم ذاکر نائیک کو مستقل رہائش اختیار کرنے کی اجازت دی جا چکی ہے۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھارت میں دہشتگردی کے مقدمات کا سامنا ہے جہاں بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی اسے مختلف مقدمات میں طلب کر چکی ہے، حتیٰ کہ اس کی جائیداد اور دیگر اثاثہ جات بھی ضبط کیے جا چکے ہیں۔
خیال رہے کہ ذاکر نائیک گذشتہ کچھ عرصہ سے سعودی عرب میں ہی مقیم ہے جہاں شاہ سلمان کی جانب سے اس کو چند روز قبل سعودی عرب کی شہریت دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ذاکر نائیک پر پولیس کی جانب سے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے الزام پر پہلے ہی کئی مقدمات بنائے گئے ہیں جب کہ کابینہ کمیٹی برائے سیکیورٹی نے بھی ذاکر نائیک کی تقاریر کو بنیاد بنا کر ان کی تنظیم پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔
پچھلے سال جولائی میں بنگلہ دیش میں بھی ذاکر نائیک کے ٹی وی چینل پر دہشت گردوں سے منسلک ہونے اور اسلام کی آڑ میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے الزام میں پابندی عائد کردی گئی تھی۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23