Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187619
Published : 1/6/2017 13:51

قرآنی واقعات حقائق کو نہایت سادہ انداز میں انسان کے سامنے پیش کرتے ہیں: آیت اللہ قربانی

صوبہ گیلان میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے اپنے درس تفسیر میں بیان کیا کہ قرآن کریم بلند حقائق کی وضاحت کے لیے داستان اور واقعات کا استعمال کرتاہے تاکہ لوگ بہترین اور سادے انداز میں اعلیٰ مقاہیم و حقائق کو سمجھ سکیں۔


ولایت پورٹل:صوبہ گیلان کے نمائندہ ولی فقیہ اور رشت شہر کے امام جمعہ آیت اللہ زین العابدین قربانی نے سورہ عنکبوت کی تفسیرکرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید کے معانی اور مفاھیم کو بہترسمجھانے کے لیے داستان اورمثالوں سے استفادہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے سورہ کہف کی آیت نمبر۴۵ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ دنیا کی زندگی اس بارش کی طرح ہےکہ جو آسمان سے نازل ہوئی ہے اور مردہ زمین کو زندہ اور سرسبز و شاداب کرتی ہے لیکن یہ پائیدارنہیں ہے اورخزاں کی ہوا سب کو خشک اورمرجھا دیتی ہے۔
آیت اللہ قربانی نےمزید کہا ہےکہ اللہ تعالی ہرچیز پرقادر ہےاور وہ اس سرسبز و شاداب اور خوشی کو خزاں اور جاڑے کی افسردگی میں تبدیل کرسکتا ہے،انہوں نے کہا ہےکہ مال ودولت انسان کی ظاہری عزت کا سبب ہےاور جو لوگ اپنےعلم، اپنی شخصیت اور مال و دولت سےاستفادہ کرتے ہیں وہ اس جہان میں خوش وخرم کی زندگی گزاریں گے۔
انہوں نےکہا ہے کہ دنیا نے کسی سے وفا نہیں کی ہے اورہم جس مقام ومنصب پربھی ہوں ایک دن اس دنیا سے چلے جائیں گے، اگرہم نے اس دنیا میں فقراء اور ضرورتمندوں کی مدد کی اور نیک کام انجام دئے تو پھرموت سے ڈرنہیں لگےگا۔
رشت شہرکےامام جمعہ نےمزید کہا ہے کہ جن لوگوں نے اللہ کےعلاوہ کسی اورکو اپنا سرپرست بنا لیا ہے وہ مکڑی کے جالےکی طرح ہیں،محمد رضا پہلوی،عالمی استعمارکا ایجنٹ تھا اورایک عرصہ تک اسے اس کی حمایت حاصل رہی ہے لیکن جب وہ ایران سے بھاگا تو پھر امریکہ نے بھی اسے قبول نہ کیا اوریہ قصہ ان لوگوں کا ہےکہ جو غیرخدا پربھروسہ کرتے ہیں۔
آیت اللہ قربانی نےسعودی عرب میں امریکی صدرکے سفراوراسے گراں قیمت تحائف دیئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سعودی عوام کی عقلیں کامل ہوں گی توپھر شاہ سلمان اوراس جیسوں کی دنیا میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔
انہوں نےمزید کہا ہےکہ اللہ تعالیٰ سورہ عنکبوت میں اپنے بندوں سے چاہتا ہےکہ وہ گزشتہ قوموں کے حالات زندگی کا مطالعہ اور ان سے عبرت حاصل کرکے اس چند روزہ زندگی پرمغرورنہ ہوں۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23