Saturday - 2018 June 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187641
Published : 3/6/2017 10:32

خادم الحرمین کی مخالفت کے جرم میں:

سعودی عرب کی طرف سے امیر قطر کو مرسی کی طرح اقتدار سے ہٹانے کی دھمکی

سعودی عرب اور قطر کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے امریکہ میں مقیم سعودی عرب کی لابی کے سربراہ نے قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی کو اپنے حامیوں کے ذریعہ بغاوت کروا کر اقتدار سے ہٹانے کی دھمکی دیدی ہے جس میں کہا ہے کہ قطر کے بادشاہ کا حشر بھی مصر کے سابق صدر محمد مرسی جیسا ہوگا۔

ولایت پورٹل:عربی 21 کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور قطر کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور امریکہ میں مقیم سعودی عرب کی لابی کے سربراہ نے قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی  کو اپنے حامیوں کے ذریعہ بغاوت کروا کر اور اقتدار سے ہٹانے کی دھمکی دیدی ہے۔
امریکہ میں سعودی لابی کے سربراہ سلمان الانصاری نے اپنے ٹوئیٹر صفحہ پر قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہارا حشر بھی مصر کے سابق صدر محمد مرسی جیسا ہوگا جس طرح سعودی عرب نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو سبق سکھایا اور اقتدار سے ہٹا کر جیل میں ڈلوادیا، تمہیں بھی خادم الحرمین شاہ سلمان کی مخالفت  اور ایران کے ساتھ دوستی کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 June 23