Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187643
Published : 3/6/2017 10:53

امریکہ اور یورپ کے نزدیک دہشت گردی کا دوہرا معیار قابل تشویش:لاوروف

روس کے وزیرخارجہ سر گئی لاوروف نے دہشت گردی کے سلسلے میں امریکہ اور یورپ کے دوہرے معیار پر شدید تنقید کی ہے۔


ولایت پورٹل:روسی ذرائع کے مطابق روس کے وزیرخارجہ سر گئی لاوروف نے دہشت گردی کے سلسلے میں امریکہ اور یورپ کے دوہرے معیار پر تنقید کی ہے،انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے سفارتی علاقے میں بدھ کو ہونے والا دہشت گردی کا حملہ خطرے کی ایک گھنٹی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس حملے نے خبردار کیا ہے کہ عالمی مسائل سے نمٹنے میں خاص طور سے اس کے مغربی شرکاء کی جانب سے دوہرے معیارات اختیار کرنے سے اجتناب کتنا ضروری ہے،سرگئی لاوروف نے کہا کہ تمام فریق جو موجودہ مشکل حالات میں افغانستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں انھیں شفاف طریقے سے اور بغیر کسی خفیہ ایجنڈے کے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے،روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے حالیہ واقعے کے بعد پہلے سے زیادہ واضح ہوچکا ہے کہ اس ملک کی فضائوں میں جو پوری طرح امریکہ اور نیٹو کے کنٹرول میں ہے کیا ہو رہا ہے؟
واضح رہے کہ گزشتہ بدھ کو کابل کے سفارتی علاقے میں جرمنی ، جاپان، ایران، بھارت اور کچھ دیگر ملکوں کے سفارتخانوں کے قریب ہونے والے حملے کے نتیجے میں 100 افراد جاں بحق اور500 زخمی ہوگئے تھے۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15