Monday - 2018 August 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187647
Published : 3/6/2017 13:57

ٹرمپ کیا کہتا ہے ،یہ خود اس کو بھی نہیں پتا :جان کیری

امریکہ کے سابقہ وزیر خارجہ جان کیری نے پیرس معاہدہ سے نکل جانے کے ٹرمپ کے اعلان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کو آب ہواکے بارے میں کیا کہنا ہے یہ خود اس کو نہیں معلوم ۔


ولایت پورٹل:ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ  آب وہوا کی تبدیلی سے متعلق بین الاقوامی پیرس معاہدہ سے خارج ہوجائے گا ،اس اعلان پر ہر طرف سے اس کو تنقید کا سامنا ہے یہاں تک کہ سابقہ وزیر خارجہ جان کیری نے بھی  ا س کو آڑے ہاتھوں لیا ہے،یاد رہے کہ 2015ء میں  ماحولیات سے متعلق  جس میں گرین ہاؤس گیسز کے پھیلاؤ میں کمی  وغیرہ شامل تھی،   ایک قراداد پاس ہوئی جس پر ایک سو پچانوے ممالک  نے دستخط کیے اور ایک سو سینتالیس ملکوں نے اس قرار داد کو اپنی پارلیمنٹ میں پاس کروایالیکن ٹرمپ نے اپنی انتخاباتی مہم کے دوران ہی اس معاہدہ پر تنقید کر نا شروع کردی اور کہاکہ موسمی تبدیلی اور اس سے ہونے والے تقصانات ثابت نہیں ہوئے ہیں اور اب اس نے یہ کہنا شروع کیا ہے کہ امریکہ اس معاہدہ سے خارج ہوجائے گا تاہم اس کا یہ اعلان عالمی اور قومی سطح پر سخت تنقید کا نشانہ بنا ہوا ہے۔
فارس




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 August 20