Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187650
Published : 3/6/2017 14:33

امام خمینی (رح) کے افکار،خطےمیں عظیم تبدیلیوں کا سرچشمہ

حجۃ الاسلام حدادیان نے اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی(رح) کے الہی سیاسی افکار و نظریات سے آگاہی کے لیے موجودہ جوان نسل کی رغبت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد سنٹرزکو اپنے پروگراموں میں امام خمینی(رح) کی بلند شخصیت اور ان کے اعلیٰ وافکار و نظریات سے جوان نسل کو آگاہ کرنے کےلیے حوزہ اور یونیورسٹی کے نامور اساتذہ سےاستفادہ کرنا چاہیئے۔


ولایت پورٹل:ایران کے صوبہ سمنان کے مساجد سنٹرز کے مرکزی آفس کےانچارج نے امام خمینی(رح) کے افکار و نظریات اور اسلامی انقلاب کو اسلامی ممالک اورخطے میں عظیم تبدیلیوں کا سرچشمہ قراردیا ہے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین محمد رضا حدادیان نےسمنان میں امام خمینی کی برسی کی مناسبت سے پورے صوبے کے ۲۳۰مساجد سنٹرزمیں پروگراموں کے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ مساجد سنٹرز کے اراکین ان پروگراموں میں امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے اعلیٰ اہداف سےتجدید عہد اورقائد انقلاب اسلامی مدظلہ العالی کے ساتھ دوبارہ بیعت کریں گے۔
انہوں نےمزید کہا ہے کہ جوان نسل کو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے اہداف سے آگاہ کرنا انتہائی اہم ہے،انہوں نے کہا ہے کہ صوبہ سمنان کے مساجد سنٹرزکے اراکین ہمیشہ ولایت فقیہ کےحامی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کےاعلٰی اہداف کے محافظ رہے ہیں۔
حجۃ الاسلام حدادیان نے اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی(رح) کے الہی سیاسی افکار و نظریات سے آگاہی کے لیے موجودہ جوان نسل کی رغبت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد سنٹرزکو اپنے پروگراموں میں امام خمینی(رح) کی بلند شخصیت اور ان کے اعلیٰ وافکار و نظریات سے جوان نسل کو آگاہ کرنے کےلیے حوزہ اور یونیورسٹی کے نامور اساتذہ سےاستفادہ کرنا چاہیئے۔

شبستان



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23