Monday - 2018 August 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187654
Published : 3/6/2017 15:0

امام خمینی نے ایران کو عزت بخشی :کویتی عالم

کویت کے ایک ممتاز عالم دین نے کہا: امام خمینی کی شخصیت اور ان کی تحریک پوری دنیا کے آزاد افراد کے لیے عظیم سرمایہ ہے۔


ولایت پورٹل:کویت کی مسجد امام مہدی (عج)  کےامام جمعہ وجماعت حجت الاسلام والمسلیمن جناب عبداللہ دشتی  نے امام خمینی کی اٹھائیسویں برسی کی مناسبت سے ایرنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا:امام خمینی کی سیرت اور طریقۂ کار نے اسلامی امتوں کو غفلت کی نیند سے بیدار کیا نیز دنیا کی آزاد قوموں کو امریکہ کے سامنے بولنے کی جرئت عطا کی،امام خمینی نے ایران اور ایرانی قوم کو سر بلند کیا اور ان کی ایسی تربیت کی کہ وہ کبھی بھی ذلت اور مغربی استعماری طاقتوں کے سامنے سرجھکانےکے لیے تیار نہیں ہوں گے، انھوں نے مزید کہا:امام خمینی کی یہ تحریک کبھی بھی نہیں رکے گی اور ہمیشہ پوری دنیا میں لوگوں کی افکار کوصحیح سمت رہنمائی کرتی رہے گی۔
ایرنا



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 August 20