Sunday - 2018 Oct. 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187658
Published : 3/6/2017 16:5

دنیا کی 94%دہشتگردیوں میں آل سعود کا ہاتھ:سی۔این۔این

2001ء سے لے کر اب تک اسلام کے نام ہونے والی چورانوے فیصد دہشتگردیوں کے تانے بانے کسی نہ کسی طرح سعودی عرب سے ضرور ملتے ہیں چاہے وہ درندگیاں داعش،القاعدہ یا دوسری جہادی تنظیموں نے ہی انجام دی ہوں۔


ولایت پورٹل:فرید زکریا نے سی۔این۔این میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں لکھاہے کہ پچھلے پچاس سال سے سعودی عرب  اسلام کی فرقہ وارانہ اور تعصب سے بھر پور تصویر دنیا کے سامنے پیش کر رہا ہے جو دوسری کسی بھی جگہ اس مذہب کے ماننے والوں میں نہیں ملتی،گیارہ ستمبر کو امریکہ میں ہونے والے دہشتگردانہ واقعہ میں اسامہ بن لادن اور اس کے انیس ساتھی سعودی عرب کے باشندے تھے،اس کے علاوہ ہلری کلٹکن کے لیک ہونے والے ایمیلوں  میں موجود ہے  کہ ہمیں معلوم ہے کہ سعودی عرب اور قطر خفیہ طور پر داعش اور دوسری بنیاد پرست سنی تنظیموں فکری اور مالی امداد کر رہے ہیں ،اس وقت داعش میں سب سے زیادہ سعودی عرب کے باشندے ہیں،داعش وہابی نظریات پر عمل پیر اہے،جیسا کہ مکہ کی مسجد اعظم کے سابقہ امام جماعت نے یہ کہہ کر اس کا ثبوت دیا کہ داعش ہمارے ہی اصولوں پر عمل کررہی ہے،اس وقت آل سعود یورپی مسلمانوں کے عقیدوں کو بگاڑنے کے لیے پانی کی طرح پیسہ بہا رہی ہے،سعودی مبلغ اسلام کو  جہاد کے نام پر وحشی دہشتگردی کےساتھ متعارف کروا رہے ہیں۔
بولٹن






آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Oct. 21