Saturday - 2018 June 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187671
Published : 5/6/2017 11:13

امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی 28 ویں برسی کے اجتماع سے رہبرانقلاب کا خطاب

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی برسی کے موقع پر انہیں شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا اور فرمایا کہ اسلامی انقلاب امام خمینی کا سب سے بڑا ہنر تھا۔

ولایت پورٹل:رہبرانقلاب اسلامی نے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی برسی کے پروگرام میں شریک سوگواروں اور عقیدت مندوں کے بہت بڑے اجتماع سے جن میں ملک کی سبھی اعلی سول اور فوجی شخصیات اورغیرملکی مہمان بھی موجود تھے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی انقلاب اور امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ  کی شخصیت کو بار بار بیان کرنے کی ضرورت ہے بصورت دیگرانقلاب اور امام خمینی رح کی شخصیت کے بارے میں تحریف کا خطرہ پیدا ہوسکتاہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے آج کے دور کےایرانی نوجوانوں کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ چونکہ آپ نے اسلامی انقلاب کی تحریک اور اس کی کامیابی کو اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا تھا اس لئے میں آپ سے کہنا چاہتاہوں کہ امام خمینی کی قیادت میں جو اسلامی انقلاب کامیاب ہوا تھا وہ صرف حکومت کی تبدیلی نہیں تھی بلکہ ایک گہری تبدیلی تھی یہ تبدیلی سیاست کے میدان میں بھی تھی اور سماجی میدان میں بھی ایک بڑی تبدیلی تھی،آپ نے فرمایا کہ اس انقلاب نے میدان سیاست میں اغیار اور دشمنوں سےوابستہ ایک پٹھو اور آلہ کار حکومت کا خاتمہ کرکے حکومت کا اختیار ایرانی عوام کو دے دیا۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ سماجی تبدیلی کے اعتبار سے جو تبدیلی رونما ہوئی وہ یہ کہ ایران کے معاشرے کو جو ایک غیر متحرک اور مغرب زدہ معاشرے میں تبدیل کردیا گیا تھا امام خمینی نے اس انقلاب کے ذریعے دوبارہ زندہ کیا اور ایران کی عظیم قوم کو اس کی شناخت دوبارہ عطا کی انہوں نے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ ایک پرکشش شخصیت کے مالک تھے اور ان میں پائی جانےوالی جذابیت کی وجہ ،ان کی صداقت اور اللہ پر ان کا توکل تھا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 June 23