Tuesday - 2018 June 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187672
Published : 5/6/2017 11:26

یمنی فوج کا تعز کے صدارتی محل اور چھاونی پر قبضہ

رپورٹ کے مطابق یمن کی مشترکہ فوجوں نے مشرقی تعز میں واقع صدارتی محل پر ملک کے مفرور اور مستعفی صدر عبد ربہ منصور ہادی کے آلہ کاروں کے حملہ کو ناکام کر دیا ہے اس مقابلہ میں 37 سعودی آلہ کار زخمی اور ہلاک ہو گئے ہیں۔

ولایت پورٹل:یمن کی وزارت دفاع نے خبر دی ہے کہ یمنی فوجوں نے تعز میں صدارت محل اور التشریفات چھاونی پر مکمل قبضہ کر لیا ہے،یمن کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی مشترکہ افواج نے مشرقی تعز میں واقع صدارتی محل اور التشریفات چھاونی کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق یمن کی مشترکہ فوجوں نے مشرقی تعز میں واقع صدارتی محل پر ملک کے مفرور اور مستعفی صدر عبد ربہ منصور ہادی کے آلہ کاروں کے حملہ کو ناکام کر دیا ہے اس مقابلہ میں 37 سعودی آلہ کار زخمی اور ہلاک ہو گئے ہیں۔
اس سے پہلے سعودی آلہ کاروں نے کہا تھا کہ انہوں نے التشریفات چھاونی اور صدارتی محل کے صدر دروازہ پر قبضہ جما لیا ہے۔
یمنی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ جیزان میں الغاویہ چھاونی میں یمنی فوج کی گولہ باری میں کئی سعودی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
ایک فوجی اہلکار نے خبر دی ہے کہ تعز کے الجحملی علاقہ میں مفرور صدر عبد ربہ منصور ہادی کے 7 آلہ کار مارے گئے ہیں۔
یمن کی مشترکہ افواج نے نجران کے الخضراء روڈ، الربوعہ میں المسنی چھاونی الجوازات میں اور علب میں سعودی آلہ کاروں کے ٹھکانوں پر گولے داغے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ گذشتہ دو سال سے یمن پر یلغار بولے ہوئے ہے تاکہ اپنی کٹھ پتلی یمن کے مفرور اور مستعفی صدر منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لا سکے۔
یمن پر سعودی تجاوز کے نتیجے میں اب تک ہزاروں بے گناہ لوگ شہید اور لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 June 19