Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187673
Published : 5/6/2017 11:39

حلب کے مضافات میں شامی فوج کو اہم کامیابی، 1200 داعشی ہلاک 104 گاڑیاں اور ٹینک تباہ

حلب کے مشرقی مضافات میں بھی فوج نے دویرینة، البلیسیة، ام حجرة اور المرتضى القدیمة دیہاتوں کو آزاد کرا لیا ہے،فوج نے الشریدہ کو آزادی کے ساتھ ساتھ مسکنہ،رقہ شاہراہ کو بھی دہشت گردوں کے قبضہ سے ازاد کرا لیا ہے۔


ولایت پورٹل:شامی افواج کے ذرائع نے 22 بستیوں اور فارم ہاوسز کی آزادی کی خبر دیتے ہوئے 1200 سے زائد دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے،شامی افواج نے دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے جنوبی مشرقی حلب کے خناضر، اثریا علاقہ کے پہاڑی سلسلہ الطویحینیۃ کو آزاد کرا لیا ہے، اس جھڑپ میں کئی دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حلب کے مشرقی مضافات میں بھی فوج نے دویرینة، البلیسیة، ام حجرة اور المرتضى القدیمة دیہاتوں کو آزاد کرا لیا ہے،فوج نے الشریدہ کو آزادی کے ساتھ ساتھ مسکنہ،رقہ شاہراہ کو بھی دہشت گردوں کے قبضہ سے ازاد کرا لیا ہے۔
فوجی ذرائع نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف فوج اپنا آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے اس دوران شامی افواج نے العیسلان، الفخة، خربة الفخة، المبزة الشمالیة، الغار، جب الحمام، سیلوهای مسکنة، العاجوزیة، الرمضانیة، المسعودیة، المحمودیة، جدیعة کبیرة، جدیعة صغیرة، الحمرا، النعیمیة، الفیصلیة، الموانیة، الکالطة، أم رجل، أم حجرة، الطیبة و رسم الغزال سمیت 22 دیہاتوں کو دہشت گردوں کے قبضہ سے آزاد کرا لیا ہے۔
اس دوران فوج کے ساتھ ہونے والی جنگوں میں 1200 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں نیز دہشت گردوں کی 100 گاڑیاں اور 4 ٹینک بھی تباہ ہو گئے ہیں۔
دوسری طرف رقہ میں امریکی اتحاد نے الجمیلی علاقہ میں شدید بمباری کی جس کے نتیجہ میں 43 عام شہری جاں بحق ہو گئے جن میں اکثر عورتیں اور بچے شامل ہیں۔
دوسری طرف دہشت گرد تنظیم جیش الاسلام کے ترجمان علوش نے اس دہشت گرد تنظِم کے تمام عہدوں سے استعفی دیتے ہوئے اس سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے اور اپنے اصل نام کو اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23