Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187694
Published : 6/6/2017 13:13

15 خرداد، امام خمینی(رح) کے تاریخی قیام کا دن

شاہی حکومت کے جاسوسوں نے حکومت مخالف مظاہروں کو کچلنے کے مقصد سے مدرسہ فیضیہ پر حملہ کرکے بڑی تعداد میں طلبہ کو شہید اور زخمی کر دیا اور ایک بڑی تعداد کو گرفتار کرلیا، یہی وہ دن تھا کہ جب شاہ کی حکومت کے سقوط کی شروعات اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کی بنیاد رکھی گئی۔

ولایت پورٹل:15 خرداد مطابق 5 جون بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں اسلامی انقلاب کی تحریک کے آغاز کا دن ہے،حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان پرپندرہ خرداد مطابق 5 جون کو ایران میں یوم سوگ کے طور پر منایا جاتا ہے۔
پندرہ خرداد مطابق پانچ جون، ایران کی تاریخ میں بہت اہمیت کا حامل ہے،ایران کے مقدس شہر قم میں واقع مدرسۂ فیضیہ میں، 54 سال قبل اسی دن، عاشور کی تقریر میں حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے شاہی حکومت کی اسلام مخالف پالیسیوں اور صہیونی حکومت کے ساتھ اس کے روابط اور سازشوں کا پردہ فاش کیا تھا،اس تقریر کے بعد  ستم شاہی حکومت کے کارندوں نے آپ کو گرفتار کر لیا تھا۔
حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی گرفتاری کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور پورے ایران میں عوام کے احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔
شاہی حکومت کے جاسوسوں نے حکومت مخالف مظاہروں کو کچلنے کے مقصد سے مدرسہ فیضیہ پر حملہ کرکے بڑی تعداد میں طلبہ کو شہید اور زخمی کر دیا اور ایک بڑی تعداد کو گرفتار کرلیا، یہی وہ دن تھا کہ جب شاہ کی حکومت کے سقوط کی شروعات اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کی بنیاد رکھی گئی۔
بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے ۱۹۶۳ ء میں شاہ کی ظالم حکومت کے خلاف اپنی تحریک اور جدوجہد کو اہم مرحلے میں پہنچا دیا اور ایک عشرے سے زیادہ عرصے تک بیرون ملک جلا وطنی سمیت بہت زیادہ سختیوں کو برداشت کیا۔
حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق پندرہ خرداد مطابق ۵ جون کو ایران میں یوم سوگ منایا جاتا ہے۔
امام خمینی (رح) اس روز کو ایک خاص نطر سے دیکھتے تھے آپ کے شعر کا ایک معروف مصرعہ بھی ہے:
انتظار فرج  از نیمہ خرداد کشم
یعنی میں حضرت مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کا انتظار بھی ۱۵ خرداد سے کررہا ہوں۔
سحر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19