Sunday - 2018 Oct. 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187706
Published : 6/6/2017 15:4

روزے کے مراتب

رمضان المبارک جو کہ روزہ رکھنے کا مہینہ ہے اخلاق اور رفتار پر بھی خاص توجہ دینا چاہیئے امام صادق(علیہ السلام) سے منقول حدیث کے مطابق اس مہینے میں خوش اخلاقی انسان کا پل صراط پر ثابت قدم رہنے کا سبب بنتا ہے۔

ولایت پورٹل:روزہ کے تین مراتب ہیں: عوامانہ روزہ، خواص کا روزہ اور خاص الخواص کا روزہ یا دل کا رزوہ۔
عوامانہ روزہ یہ ہے کہ انسان ان چیزوں سے اجتاب کرے جو روزہ کو باطل کردیتی ہیں۔
خواص کا زوزہ یہ ہے کہ اس میں انسان مذکورہ موارد سے اجتناب کے علاوہ اس کے آنکھ، کان، زبان، ہاتھ، پاؤں اور دوسرے اعضاء و جوارح بھی روزہ رکھے،دن کو روزہ رکھے اور رات کو عبادت میں مشغول رہے اور لوگوں کی ایذا رسانی یا ان سے حسد کرنا وغیرہ کرنے سے پرہیز کرے،ذاتی دشمنیوں کو بالائے طاق رکھے اور جس دن روزہ رکھتا ہے دوسرے ایام سے متفاوت اور مختلف ہو۔
خاص الخواص کا روزہ اس مرتبے میں مذکورہ بالا موارد کے ساتھ ساتھ انسان کا دل بھی روزہ رکھے یعنی اپنے دل کو غیر خدا کی طرف متوجہ ہونے سے روکے اور اپنے نفس کو خواہشات اور غرایز سے دور رکھے یہاں تک کہ گناہ کی سوچ اور فکر بھی ذہن میں خطور نہ کرے۔
رمضان المبارک جو کہ روزہ رکھنے کا مہینہ ہے اخلاق اور رفتار پر بھی خاص توجہ دینا چاہیئے امام صادق(علیہ السلام) سے منقول حدیث کے مطابق اس مہینے میں خوش اخلاقی انسان کا پل صراط پر ثابت قدم رہنے کا سبب بنتا ہے۔[امالي صدوق، ص۹۴، کتابچی، تھران، چھٹی چاپ، ۱۳۷۶]۔
پیروان ولایت


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Oct. 21