Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187792
Published : 11/6/2017 11:15

عراق شام سرحد پر 55 مربع کیلومیٹر علاقہ آزاد

عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے شام کے ساتھ مشترکہ سرحد پر 55 مربع کیلومیٹر مربع کا علاقہ آزاد کرانے کی خبر دی ہے۔

ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے خبر دی ہے کہ شام کے ساتھ مشترکہ سرحد پر 55 کیلومیٹر مربع علاقے کو داعشی دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرا لیا گیا ہے۔
حشد الشعبی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نامی آپریشن کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے جس کا مقصد شام عراق بارڈر کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
رضاکار فورس نے گزشتہ روز شام عراق بارڈر کا اہم ترین راستہ شمار ہونے والے تل صفوک دیہات کو آزاد کرا لیا تھا۔
داعش کے خود ساختہ دارالحکومت موصل کی آزادی کیلئے فوجی آپریشن عراقی افواج، رضاکارانہ دستوں اور کرد پیشمرگہ فورس کی مشترکہ کوششوں اور تعاون سے عرصہ قبل شروع ہوا تھا۔
یاد رہے کہ موصل کی آزادی کی مہم اب بھی جاری ہے۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15