Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187800
Published : 11/6/2017 14:39

امام حسن مجتبٰی(ع) کی عبادت

امام حسن(ع) اپنے زمانہ کے سب سے بڑے عابد تھے ،آپ کے سلسلہ میں راویوں کا کہنا ہے کہ آپ ہمیشہ اپنی زبان پر اللہ کا ذکر جاری رکھتے تھے ،جب جنت و جہنم کا تذکرہ ہوتا تو آپ مضطرب ہوجاتے تھے۔

ولایت پورٹل:امام حسن(ع) اپنے زمانہ کے سب سے بڑے عابد تھے ،آپ کے سلسلہ میں راویوں کا کہنا ہے کہ آپ ہمیشہ اپنی زبان پر اللہ کا ذکر جاری رکھتے تھے ،جب جنت و جہنم کا تذکرہ ہوتا تو آپ مضطرب ہوجاتے ،خدا سے جنت کا سوال کرتے اور جہنم سے پناہ مانگتے ،جب موت اور موت کے بعدحشر و نشر کا تذکرہ ہوتا تو آپ خائفین اورتوبہ کرنے والوں کی طرح گریہ کرتے جب اللہ کی بارگاہ میں حاضری کاذکر ہوتا تو آپ ایک چیخ مارتے تھے۔،یہ تمام باتیں اللہ کی بنسبت آپ کی  عظیم اطاعت اور اس سے خوف کی عکاسی کرتی ہیں۔(امالی الصدوق،ص۱۰۸)




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21