Friday - 2018 Dec 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187810
Published : 11/6/2017 16:2

گذرا ہوا وقت پھر ہاتھ نہ آئے گا

زندگی کل کے انتظار کیلئے بہت چھوٹی ہے۔ اکثر ہم اپنے روزمرہ کے مشکل کاموں کو کل پر ملتوی کر کے ان سے جان چھڑانے کی بیکار کوشش کرتے ہیں۔ اس لئے ہمیں آج کا کام کل پر چھوڑنے کی غلط عادت کی آج ہی اصلاح کر لینی چاہئے کیونکہ زندگی میں وہی شخص کامیاب ہوتا ہے جو وقت کی قدر کرتا ہے اور مشکل ترین حالات کا سامنا کرنے کا حوصلہ بھی رکھتا ہے۔

ولایت پورٹل:ایک دفعہ ایک گاؤں کا مشہور زمیندار سودا لینے شہر گیا تو اس نے دیکھا کہ لوگ ایک وکیل کی بہت تعریف کر رہےہیں  کہ وہ تو سو سو روپے کی ایک بات بتاتا اور ہزار ہزار روپے کا ایک نکتہ سمجھاتا ہے۔۔
اس زمیندار نے سوچا کہ ہم بھی اس وکیل کی کوئی بات سن آئیں تو اچھا ہوگا،چنانچہ یہ سوچ کر وہ وکیل کے مکان پر پہنچا اور کہا وکیل صاحب: میں نے آپ کی بہت تعریف سنی ہے ہمیں بھی کوئی بات سمجھا دیجئے؟
وکیل نے کہا کہ ہم تو ایک بات کی ایک اشرفی لیا کرتے ہیں ۔۔ یہ سن کر اس زمیندار کا شوق اور بھی بڑھا اور اس نے ایک اشرفی نکال کر وکیل کے سامنے دی،وکیل نے ایک کاغذ کے پرزے پر یہ مصرع لکھ دیا: آج کا کام رکھو نہ کل پر۔۔ اور اشرفی اٹھالی۔
زمیندار واپس آیا تو مزدوروں نے کھیت کاٹ کر بہت سا غلہ نکال رکھا تھا۔۔ شام کو وہ اس سے مزدوری لینے آئے تو اس نے کہا اس اناج کو گھر میں پہنچاؤگے تو مزدوری ملے گی۔۔ مزدوروں نے کہا کہ اب تو وقت گزر چکا ہے کل دن نکلتے ہی رکھوا دیا جائے گا۔۔اس نے کہا کہ بھائیو میں نے تو آج ہی یہ بات ایک اشرفی دے کر سیکھی ہے ۔۔۔ پس میں تو آج ہی رکھواؤں گا۔۔
آخرکار مزدوروں کو اناج گھر میں رکھنا ہی پڑا۔۔۔ اتفاق سے اسی رات ایسی شدید بارش ہوئی کہ سارے گاؤں والوں کا غلہ پانی میں بہہ گیا یا خراب ہوگیا،مگر اس زمیندار کا غلہ بلکل محفوظ رہا۔۔ اور بیچتے وقت اسے اتنا نفع ہوا کہ ایک اشرفی کے بدلے بیسیوں اشرفیاں وصول ہو گئیں۔
زندگی کل کے انتظار کیلئے بہت چھوٹی ہے۔ اکثر ہم اپنے روزمرہ کے مشکل کاموں کو کل پر ملتوی کر کے ان سے جان چھڑانے کی بیکار کوشش کرتے ہیں۔ اس لئے ہمیں آج کا کام کل پر چھوڑنے کی غلط عادت کی آج ہی اصلاح کر لینی چاہئے کیونکہ زندگی میں وہی شخص کامیاب ہوتا ہے جو وقت کی قدر کرتا ہے اور مشکل ترین حالات کا سامنا کرنے کا حوصلہ بھی رکھتا ہے۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Dec 14