Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187816
Published : 13/6/2017 12:13

ایران کے اعلیٰ حکام کی رہبر انقلاب سے ملاقات:

خطے میں امریکی موجودگی دہشت گردی کے فروغ کی اصلی وجہ ہے:رہبر انقلاب

رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام سے خطاب میں اسلامی نظام پر ایرانی عوام کے اعتماد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم نے انتخابات میں صدر کو منتخب کرکے ایک مشترکہ کام انجام دیا اور اسلامی نظام پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق  رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام سے خطاب  میں اسلامی نظام پر ایرانی عوام کے اعتماد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا ایرانی قوم نے انتخابات میں صدر کو منتخب کرکے ایک مشترکہ کام انجام دیا اور اسلامی نظام پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے،اطلاعات کے مطابق رہبر انقلاب سے رمضان المبارک کی سترہویں تاریخ  میں سہ پہر کے وقت  اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام نے ملاقات کی،رہبر معظم نے اس ملاقات میں صدارتی انتخاب میں ایرانی عوام کی بھر پور شرکت کو اسلامی نظام کے لئے باعث فخر اقدام قراردیتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام کو اسلامی نظام پرمکمل اعتماد ہے جبکہ امریکہ اسلامی نظام کا اصلی دشمن ہے ایرانی حکام کو امریکہ کی دشمنی اور عداوت کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے اور امریکہ پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے بلکہ  ملکی اور قومی  مفادات کے سلسلے میں ٹھوس اور مضبوط قدم اٹھانے پر اپنی توجہ مبذول کرنی چاہیے۔
رہبر انقلاب نے ملک کی مدیریت کو ملک کی ترقی میں اہم قراردیتے ہوئے فرمایا:ایران کے اعلی حکام کو چاہیے کہ وہ ملک کے اندرونی وسائل پر اعتماد کرتے ہوئے عوام کی مشکلات کو حل کرنے کی تلاش و کوشش کریں اور اس سلسلے میں امریکہ کی طرف دیکھنا بند کردیں۔
رہبر انقلاب کے خطاب سے قبل صدر حسن روحانی نے ملکی اور غیر ملکی مسائل کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا،اس ملاقات کے بعد حاضرین نے رہبر انقلاب کی امامت میں نماز مغرب و عشا ادا کی اور رہبر انقلاب کے ساتھ  روزہ افطار کیا۔
مہر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22