Friday - 2018 Dec 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187819
Published : 13/6/2017 11:57

قطر کا عمان کے ذریعے بحری آمد و رفت کا اعلان

عام طور پر قطر کے بحری جہاں متحدہ عرب امارات کے مشہور پورٹ جبل علی پر لنگر انداز ہوتے تھے جہاں سے چھوٹی کشتیاں دوحہ روانہ ہوتی تھیں لیکن 5 جون کو متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب، بحرین اور مصر کی جانب سے سفارتی قطع تعلق کے موقف کی حمایت کی اور سمندری حدود بھی منقطع کردیئے گئے۔

ولایت پورٹل:قطر نے خلیجی ممالک کی جانب سے راستے منقطع کئے جانے کے بعد اپنے بحری جہازوں کا عمان کے پورٹ کے ذریعے آمدرفت بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
قطر کی پورٹ اتھارٹی نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاز دوحہ کے پورٹ حماد میں پہنچ رہا ہے جو عمان کے سوہار پورٹ سے روانہ ہوا تھا۔
عام طور پر قطر کے بحری جہاں متحدہ عرب امارات کے مشہور پورٹ جبل علی پر لنگر انداز ہوتے تھے جہاں سے چھوٹی کشتیاں دوحہ روانہ ہوتی تھیں لیکن 5 جون کو متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب، بحرین اور مصر کی جانب سے سفارتی قطع تعلق کے موقف کی حمایت کی اور سمندری حدود بھی منقطع کردیئے گئے۔
قطر کی پورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس کے بحری جہاز سوہار پورٹ اور عمان کے صلالہ سے جائیں گے۔
دوسری جانب ایرانی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایرانی نیوی کے دوجہاز جلد ہی عمان میں لنگرانداز ہوں گے۔
قبل ازیں ایران نے قطر کو اپنے پورٹ استعمال کرنے کی بھی پیش کش کی تھی اور غذائی قلت کے خدشے کے پیش نظرغذائی اجناس سے لدے 5 جہاز قطر بھیج دیے تھے۔
ابلاغ





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Dec 14