Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187843
Published : 14/6/2017 12:55

خلیجی ممالک کے درمیان اختلافات سے بھیانک نتائج برآمد ہونگے:امیر کویت

کویت کے امیر شیخ احمد جابر الصباح نے خبردار کیا ہے کہ خلیجی ممالک کے مابین اختلافات کے بھیانک نتائج نکلیں گے۔

ولایت پورٹل:کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت کے امیر شیخ صباح احمد جابر الصباح نے خلیجی ممالک کے مابین پیدا ہونے والی کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے تباہ کن نتائج نکلیں گے۔
انہوں نے کہا کویت اس سلسلہ میں ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے دو سال خلیجی تعاون کونسل تشکیل دی ہے اور اب اگر ان ممالک کے مابین اختلافات پیدا ہوتے ہیں تو اس کے نتائج انتہائی بھیانک نکلیں گے۔
انہوں نے کہا کویت خلیجی تعاون کونسل کی بنیاد رکھنے والے ممالک میں سے ہے اور ہمارے لئے یہ بہت ہی مشکل  کام ہے کہ اگر اس کونسل کے  بعض ممالک کے مابین اختلافت پیدا ہوگئے ہوں اور ہم خاموش تماشائی بن کر بیٹھ جائیں۔
کویت کے امیر شیخ صباح نے گذشتہ ہفتے سفارتی حل ڈھونڈنے کیلئے سعودی عرب کا دورہ بھی کیا تھا جہاں سعودی فرمانروا شیخ سلیمان نے اس مسئلہ کے حل کیلئے دس نکاتی فارمولا دیا تھا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب، بحرین، امارات، مصر، مالدیپ اور موریطانیہ نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات کو ختم کردیا ہے اور سفارتی عملہ کو وہاں سے واپس بلالیا ہے۔
شبستان




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24