Thursday - 2018 july 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187852
Published : 14/6/2017 14:45

حضرت علی(ع) صبرواستقامت کا مکمل نمونہ

حضرت علی علیہ السلام نےاپنی تمام ترزحمتوں اورمصیبتوں کے باوجود صبرواستقامت کا دامن تھامے رکھا تھا تاکہ دینی اقدارکی حمایت کرسکیں لہذا ہم سب کو بھی ان کی پیروی کرنی چاہیے۔

ولایت پورٹل:حجۃ الاسلام مسعود راوند نے ماہ مبارک رمضان  کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ مبارک ایک بے نظیرموقع ہےکہ جس میں انسان کی تقدیر لکھی جاتی ہے لہذا اس بابرکت مہینےکی برکات سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ لیالی قدرایک خاص قسم کی قدرومنزلت کی مالک ہیں اورمعصومین علیہم السلام نے بھی ان کی بہت زیادہ تاکید فرمائی ہیں لہذا ہمیں ایسی عظیم راتوں کے لئے اپنے آپ کو آمادہ کرنا چاہیے۔
حجۃالاسلام راوند نےامام علی علیہ السلام کی شہادت کے ایام کی مناسبت سےتعزیت پیش کرتے ہوئےکہا ہے کہ آج کی رات شب قدر کی پہلی رات ہے کہ جس رات امیرالمؤمنین علیہ السلام کے سرمبارک پرضربت لگی تھی۔
انہوں نےمزید کہا ہےکہ امیرالمومنین امام علی علیہ السلام ایک عظیم شخصیت تھی کہ جنہوں نے ہمیں بہت زیادہ درس دیے ہیں کہ جن میں سےایک اہم ترین درس وہ چوبیس سال ہیں کہ جن دنوں کو آپ نے اپنی آنکھوں میں کانٹے اورگلے میں ہڈی سے تشبیہ دی  ہے لیکن آپ نے دینی اقدارکی حفاظت کی خاطرصبرکا دامن تھامے رکھا تھا۔
انہوں نے کہا ہےکہ حضرت علی علیہ السلام بہت زیادہ مظلوم تھے یہاں تک کہ بعض  افراد تو گلی وکوچوں میں آپ کو سلام بھی نہیں کیا کرتے تھے۔
حجۃ الاسلام راوندی نے مزید کہا ہےکہ حضرت علی علیہ السلام نےاپنی تمام ترزحمتوں اورمصیبتوں کے باوجود صبرواستقامت کا دامن تھامے رکھا تھا تاکہ دینی اقدارکی حمایت کرسکیں لہذا ہم سب کو بھی ان کی پیروی کرنی چاہیے۔
شبستان


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 july 19