Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187853
Published : 14/6/2017 14:45

سعودی عرب کے اسلامی قوانین میں ترمیم کریں گے:امریکہ

امریکی کانگریس میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے امور کی نگراں کی کمیٹی کے اجلاس میں بعض سابقہ امریکی عہدہ داروں اور ماہرین نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمارا دست راست ہے لیکن وہاں کےاسلامی قوانین میں ترمیم کرنا ہوگی۔


ولایت پورٹل:واشنگٹن کی طرف سے ریاض کی حمایت کو جاری رکھتے ہوئے امریکی کانگریس میں مشرق وسطی  اور شمالی افریقہ امور کی نگراں کمیٹی کے اجلاس میں بعض سابقہ امریکی عہدہ داروں اور ماہرین نے اس حمایت کو جاری رکھنےپر زور دیتے ہوئے اس ملک کے اسلامی قوانین میں تبدیلی پر تاکید کی ہے ،سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان روابط کے مثبت اور منفی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے منعقد ہونےوالے اس کمیٹی کے اجلاس میں سعودی عرب میں سابقہ امریکی سفیر جوزف وسٹیفل نے کہا:سعودی عرب کا وجود ہمارے لیے ضروری ہے ،ہم سے جتنا ہوسکتا ہے اس ملک میں تبدیلی لانے کی کوشش کریں،وہاں کے تعلیمی نظام اور اسلامی احکام کو نافذ کرنے میں ہم ان کے لیے اہم منبع بن سکتے ہیں اگر ہم اس ملک میں تبدیلی لانے میں کامیاب ہوگئے تو عرب دنیا کے لیے  مثال  قائم ہوجائے گی،ایک اور رکن نے کہا:سعودی عرب نے 2030 میں ریفارم پروگرام میں ہم سے وعدہ کیا ہے کہ وہ معتدل اسلام پر عمل پیرا ہوگا۔
فارس




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16